Nojoto: Largest Storytelling Platform

Best ٹھیک Shayari, Status, Quotes, Stories

Find the Best ٹھیک Shayari, Status, Quotes from top creators only on Nojoto App. Also find trending photos & videos about رجب ایودیک 5, اردو فیلم 2016, 92نیوز اردو, قول اردو 209 شاهین, نیوز 18 اردو,

  • 21 Followers
  • 47 Stories
    PopularLatestVideo

Rehman jutt

read more
بعد میں مجھ سے نہ کہنا گھر پلٹنا ٹھیک ہے 
ویسے سننے میں یہی آیا  ہے رستہ ٹھیک ہے 

اس جہان ِخاک میں ہر شے کو ہے آخر زوال
اس کا مطلب سوکھ جاتا ہے تو دریا ٹھیک ہے 

ذہن تک تسلیم کر لیتا ہے اُس کی برتری 
آنکھ تک تصدیق کر دیتی ہے بندہ ٹھیک ہے 

شاخ سے پتا گرے، بارش رکے، بادل چھٹیں 
میں ہی تو سب کچھ غلط کرتا ہوں اچھا ٹھیک ہے 

اُس کے آنسو قبر تک پیچھا نہ چھوڑیں گے مرا 
میں اگر مر جاؤں اُس کا دھیان رکھنا،  ٹھیک ہے؟  

اک  تری آواز  سننے  کے لیے  زندہ  ہیں  ہم 
تو ہی جب خاموش ہو جائے تو پھر کیا ٹھیک ہے

M Ali Haider

read more
خاندان اور خون کی پہچان۔۔۔۔ ضرور پڑھیں
سلطان محمود غزنوی نے اک بار دربار لگایا . دربار میں ہزاروں افراد شریک تھے جن میں اولیاء قطب اور ابدال بھی تھے سلطان محمود نے سب کو مخاطب کر کے کہا کوئی شخص مجھے حضرت خضر علیہ السلام کی زیارت کرا سکتا ہے..سب خاموش رہے دربار میں بیٹھا اک غریب دیہاتی کھڑا ہوا اور کہا میں زیارت کرا سکتا ہوں .سلطان نے شرط پوچھی تو عرض کرنے لگا 6 ماہ دریا کے کنارے چلہ کاٹنا ہو گا لیکن میں اک غریب آدمی ہوں میرے گھر کا خرچا آپ کو اٹھانا ہو گا ........سلطان نے شرط منظور کر لی اس شخص کو چلہ کے لیے بھج دیا گیا اور گھر کا خرچہ بادشاہ کے ذمے ہو گیا.....6 ماہ گزرنے کے بعد سلطان نے اس شخص کو دربار میں حاضر کیا اور پوچھا تو دیہاتی کہنے لگا حضور کچھ وظائف الٹے ہو گئے ہیں لہٰذا 6 ماہ مزید لگیں گے ....مزید 6 ماہ گزرنے کے بعد سلطان محمود نے پھر دربار لگایا اور دربار میں ہزاروں افراد شریک تھے......... اس شخص کو دربار میں حاضر کیا گیا اور بادشاہ نے پوچھا میرے کام کا کیا ہوا.... یہ بات سن کے دیہاتی کہنے لگا بادشاہ سلامت کہاں میں گنہگار اور کہاں خضر علیہ السلام میں نے آپ سے جھوٹ بولا .... میرے گھر کا خرچا پورا نہیں ہو رہا تھا بچے بھوک سے مر رہے تھے اس لیے ایسا کرنے پر مجبور ہوا.....سلطان محمود غزنوی نے اپنے اک وزیر کو کھڑا کیا اور پوچھا اس شخص کی سزا کیا ہے . وزیر نے کہا سر اس شخص نے بادشاہ کے ساتھ جھوٹ بولا ھے۔ لہٰذا اس کا گلا کاٹ دیا جائے . دربار میں اک نورانی چہرے والے بزرگ تشریف فرما تھے کہنے لگے بادشاہ سلامت اس وزیر نے بالکل ٹھیک کہا .....بادشاہ نے دوسرے وزیر سے پوچھا آپ بتاو اس نے کہا سر اس شخص نے بادشاہ کے ساتھ فراڈ کیا ہے اس کا گلا نہ کاٹا جائے بلکہ اسے کتوں کے آگے ڈالا جائے تاکہ یہ ذلیل ہو کہ مرے اسے مرنے میں کچھ وقت تو لگے دربار میں بیٹھے اسی نورانی چہرے والے بزرگ نے کہا بادشاہ سلامت یہ وزیر بالکل ٹھیک کہہ رہا ہے ..........سلطان محمود غزنوی نے اپنے پیارے غلام ایاز محمود سے پوچھا آپ کیا کہتے ہو ایاز نے کہا بادشاہ سلامت آپ کی بادشاہی سے اک سال اک غریب کے بچے پلتے رہے آپ کے خزانے میں کوئی کمی نہیں آیی .اور نہ ہی اس کے جھوٹ سے آپ کی شان میں کوئی فرق پڑا اگر میری بات مانو تو اسے معاف کر دو ........اگر اسے قتل کر دیا تو اس کے بچے بھوک سے مر جائیں گے .....ایاز کی یہ بات سن کر محفل میں بیٹھا وہی نورانی چہرے والا بابا کہنے لگا .... ایاز بالکل ٹھیک کہہ رہا ہے ......سلطان محمود غزنوی نے اس بابا کو بلایا اور پوچھا آپ نے ہر وزیر کے فیصلے کو درست کہا اس کی وجہ مجھے سمجھائی جائے...بابا کہنے لگا بادشاہ سلامت پہلے نمبر پر جس وزیر نے کہا اس کا گلا کاٹا جائے وہ قوم کا قصائی ہے اور قصائی کا کام ہے گلے کاٹنا اس نے اپنا خاندانی رنگ دکھایا غلطی اس کی نہیں آپ کی ہے کہ آپ نے اک قصائی کو وزیر بنا لیا........دوسرا جس نے کہا اسے کتوں کے آگے ڈالا جائے اُس وزیر کا والد بادشاہوں کے کتے نہلایا کرتا تھا کتوں سے شکار کھیلتا تھا اس کا کام ہی کتوں کا شکار ہے تو اس نے اپنے خاندان کا تعارف کرایا آپ کی غلطی یے کہ ایسے شخص کو وزارت دی جہاں ایسے لوگ وزیرہوں وہاں لوگوں نے بھوک سے ھی مرنا ہے ..اور تیسرا ایاز نے جو فیصلہ کیا تو سلطان محمود سنو ایاز سیّد زادہ ہے سیّد کی شان یہ ہے کہ سیّد اپنا سارا خاندان کربلا میں ذبح کرا دیتا یے مگر بدلا لینے کا کبھی نہیں سوچتا .....سلطان محمود اپنی کرسی سے کھڑا ہو جاتا ہے اور ایاز کو مخاطب کر کہ کہتا ہے ایاز تم نے آج تک مجھے کیوں نہیں بتایا کہ تم سیّد ہو......ایاز کہتا ہے آج تک کسی کو اس بات کا علم نہ تھا کہ ایاز سیّد ہے لیکن آج بابا جی نے میرا راز کھولا آج میں بھی راز کھول دیتا ہوں سنو اے بادشاہ سلامت اور درباریو یہ بابا کوئی عام ہستی نہیں یہی حضرت خضر علیہ السلام ہیں.....

Aymi ch

#شاعری

read more
بابا آپ نے ٹھیک کہا تھا
وقت کی مٹھی کھل جائے تو
آس کی تتلی اُڑ جاتی ہے
اک سناٹا رہ جاتا ہے
بس پچھتاوا رہ جاتا ہے
بابا آپ نے ٹھیک کہا تھا
خواب کی عمریں کم ہوتی ہیں
اور جب آنکھیں کھل جاتی ہیں
اک اذیت رہ جاتی ہے
صرف حقیقت  رہ جاتی ہے۔۔
Ain❤

Qadeer Ahmed

#poetry love #urdu ## MH Series Faraz Khan Ahsan Bizzy Boyfire raushan

read more
آپ جیسے بھی ہوں،لوگ جیسے بھی ہیں
ہم تو ایسے ہی تھے،ہم تو ایسے ہی ہیں 
تم سمجھتے ہو کہ ہم برے ہیں بہت ؟
تو سمجھتے رہو،ہم تو ایسے ہی ہیں
لوگ جو بھی کہیں،تم جو مرضی کہو 
ہم تو مجبور ہیں،ہم تو ایسے ہی ہیں 
تہمتیں،رنجیشیں،یا بری صحبتیں 
تم کو جیسی لگیں،ہم تو ایسے ہی ہیں 
لوگ بھی ٹھیک ہیں،آپ بھی ٹھیک ہیں 
ہم غلط ہیں تو ہیں،ہم تو ایسے ہی ہیں ##poetry #love ##urdu ## MH Series Faraz Khan Ahsan Bizzy Boyfire raushan

Amanullah Amaan

ساقی امان

read more
چالاکیاں اور ھوشیاریاں،،
صرف دنیا مین ہی اچھی ہین،،
آخرت میں کیا کروگے،،
فرشتے تو سب ٹھیک  ٹھیک لکھ رھے ھین،،
ساقی امان ساقی امان

Shezii Hasan

ارسل میری آج طبیعت ٹھیک نہیں ہے کل بات کریں؟ ہاں ٹھیک ہے میں بھی سوتا ہوں  بس کچھ وقت تک۔۔۔۔ ہممم۔۔۔۔۔ چلو پھر میں کال کٹ کرتی ہوں۔ ہاں کر دو ۔۔۔۔۔۔۔اور سنو ،
ہاں ؟؟اپنا خیال رکھنا۔۔۔۔ ھممم ok ۔۔۔۔اللہ‎ حافظ ۔۔۔اللہ‎ حافظ 😊 ۔....رات کے 11 بجے ہم دونوں میں اتنا بات ہوئی اور کال کٹ۔۔۔  کچھ دیر موبائل گیم میں مصروف رہا اور سوگیا۔۔۔۔۔کچھ پل گزرا آنکھ کھلی شاید 2 بجے کا ٹائم تھا۔۔۔  ناجانے کیسے اسکا نمبر ملا دیا۔۔۔۔  لیکن یہ کیا؟ ؟؟ اسکا نمبر ویٹینگ پر تھا۔ وہ جو تھوڑی سی نیند تھی آنکھ میں دل کی تیز دھڑکن سے دور ہو گئی۔۔۔۔ 5منٹ بعد کال کٹ ہوئی اور مجھے کال آئی۔۔ اس کی  روم میٹ(فرینڈ) تھی۔ اور کہنے لگی کہ " ارسل موبائل میرے پاس ہے وہ سو رہی ہے۔  آواز سے لگ رہا تھا جیسے خود سو کر اٹھی ہو پر کیا کریں شک کی عادت نہیں۔۔"محبت میں یقین بھی ظلم ہے. ھم اعتبار کرتے ہیں ،وہ رات بھر کہیں اور ہوتے ہیں۔۔"رات لمحہ میں گزرجاتی تھی پر آج ہر لمحہ کاٹ رہی تھی۔۔صبح کو میں نے کال کا انتظار کیا لیکن آج شاید میسج کا بھی اسکا ارادہ نہ تھا۔۔۔دن سے شام ہو گئی میں نے کال کی اتفاق سے پھر نمبر مصروف ملا۔ 1 مٹ بعد مجھے کال کی اور فوراً بولی گھر بات کر رہی تھی۔ میں خاموشی سے سنتا رہا  ۔۔۔ کچھ وقت ہم دونوں خاموش رہے۔۔ پھر کہنے لگی اگر ایسےخاموش رہنا ہے تو کال کٹ کر دو۔۔۔۔  میں مسکرا دیا اور کہا کہ تم  کٹ کر دو۔۔۔ اک پل کو خاموش رہی اور پھر بولی اوکے میں کٹ کر رہی ہوں مجھے اب کال نہ کرنا اور کال کٹ کر دی۔۔۔۔۔دل معصوم تھا ، کیسے نہ کال کرتا کچھ وقت بعد ملا دی اس بار پھر سے نمبر مصروف تھا اور مصروف رہا  10 سے 12بج گئے  ۔۔ اور پھر جا کر میری کال اٹینڈ کی۔۔ "س  سچ کیا ہے ؟ جو بات ہے کہ دو جھوٹ نا بولنا۔۔۔۔۔اک پل خاموشی کے بعد کہا "ارسل میں تم سے اب پیار نہیں کرتی ،  مجھے کوئی اور اچھا لگتا ہے۔ "کون پسند ہے؟؟ وہ نہیں بتا سکتی، بس اتنا کہتی ہوں کہ مجھے کال نہ کیا کرو ورنہ نمبر چینج کرلوں گی۔۔۔۔حیران تھا کہ اک پل میں دو سال کا رشتہ  ختم کردیا ۔کچھ دن گزرے پھر کال کی اٹینڈ کرتے ہی غصہ ہونے لگی کہ تم ہوتے کون ہو میری لائف میں انٹرفیر کرنے والے۔۔۔ پیار کرتا ہوں یہ کہا اور مناننے لگا۔۔۔ اتنے میں کسی کی اسکو کال آئی اور میری کال کٹ کیے بغیر اس کی رسیو کر لی۔۔۔میں نے کال کٹ نہ کی، کچھ دیر کے بعد اسنے کال کانفرنس لے لی۔۔۔  اور کہنے لگی جاوید آپ اس کو سمجھاؤ ،جاوید:  ہاں بھئی کیا مسلئہ ہے ؟ تم کون ہو مجھے کوئی واسطہ نہیں ، باقی یہ میرا اور اس کا مسلئہ ہے ۔جاوید : او یار کال کٹ کر اور سو جا ۔س:  نہیں جان یہ ایسے نہیں بات مانے گا۔  آپ اسے اگنور کرو بس اور یہاں بات کریں۔ جاوید : پھر تو تم سے رومینٹک بات کرنی چاہیے میں بھی تو دیکھو کب تک کٹ نہیں کرتا۔  "محبت میں ستم کی مثال اور کیا دوں رکھ کر کانفرنس میں مجھ کو وہ رات بھر کہیں اور سویا۔۔۔"آج خود کو دیکھ رہا تھا کہ کمزور کتنا ہوں جس سے پیار کرتاہوں اس کو کسی کے ساتھ رومینس کرتے سن رہا ہوں۔ وقت گزرتا گیا بہت مشکل سے کنٹرول کیا ۔ 3 سال بعد ایک نمبر سے کال آئی ارسل کیسے ہو۔  آواز میں سنتے ہی پہنچان گیا  اس لیے کال کٹ کر دی ، اسنے پھر کال کی میں نے رسیو کی پر بولا نہ۔۔۔۔کہنے لگی اب تک ناراض ہو؟  "نہیں"  کام کی بات بولیں کال کیوں کی۔  ارسل؟ شادی کرلی؟ ؟؟تم نے کرلی؟؟ آہ ارسل لوگ جسم چاہتے ہیں شادی کہاں؟ میں نے کہا:  خود کو بازار بناو گی تو فروخت تو ہوگی ۔۔ تمہاری شادی؟ نہیں،پر اب کروں گا اس سے جو میرا مان رکھتی ہے، میرا اعتبار کو سمجھتی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔  اس وقت میرے سامنے بیٹھی ہے۔۔۔۔۔ آئیندہ مجھے کال نہ کرنا۔۔۔"وہاں کوئی نہ تھا پر وہ کہاں سمجھتی"  پر آج نہ جانے کیوں نفرت سی ہو گئی تھی. 
#حسن #shezzi #hasan

haadi Baloch

Maha Khan Namita Nisha Anselm Salil Barwa Sunita Shaw Anil Chaudhary #نظم

read more
دیکھو جاناں یہ ٹھیک نہیں ہے جاناں 
یہ لوگ جو بات بات پر تمہارا زکر کرتے ہیں 
یہ ٹھیک نہیں ہے جاناں 
مجھ سے یوں کہنا آنیہ تمہاری ہے ہادی 
یہ ٹھیک نہیں ہے جاناں 
میں کیا بتاؤں کسے سمجھوں لوگوں کوجاناں 
تم کیا ہو کہنا سے آئی تھی میری کیا لگتی تھی جاناں
یہ ٹھیک نہیں ہے جاناں 
میں جہاں بھی جانوں مجھے دیکھ کر
لوگ تمہاری ہی باتیں کیوں کرتے ہیں جاناں 
کیا یہ ٹھیک ہے جاناں 
یہ ٹھیک نہیں ہے جاناں 
ہادی بلوچ Maha Khan Namita Nisha Anselm Salil Barwa Sunita Shaw Anil Chaudhary

Saad Zaman

read more
اور پھر ایک وقت آتا ہےجب  آپ کو تنہائی سے ڈر نہیں لگتا  اکیلے بیھٹنا بُرا نہیں لگتا آنکھ سے آنسو بھی نہیں گرتے ہونٹوں پر مسکراہٹ بھی رہتی ہے  کیونکہ ہم اتنے عادی ہوچکے ہے  کہ ہمیں  کوئی فرق نہیں پڑتا کوئی بات کرے تو بھی ٹھیک نہ کرے تو بھی ٹھیک...sah

Bablu Abbasi

😔 مظلومِ مدینہ ... میں تاریخ سے لڑنا نہیں چاہتا اگر تاریخ کہے حضرت حسینؓ کا پانی 10 دن بند رہا تب بھی ٹھیک اگر تاریخ کہے حضرت حسینؓ کا پانی 7 دن بند رہا تب بھی ٹھیک میرا نظریہ ہے کہ حضرت حسینؓ کاپانی بند نا بھی کیا گیا ہو تب بھی نواسہ رسولؐ مظلوم ہے لیکن تاریخ کو چھیڑنے کی بجائے تاریخ کا مطالعہ کرتاہوں تو مجھے نظر آتاہے کہ اسلام کی تاریخ میں صرف حضرت حسینؓ کی ہی شھادت مظلومانہ یا دردناک نہیں بلکہ اگر ہم 10 محرم کہ طرف جاتے ہوئے رستہ میں 18 ذی الحج کی تاریخ پڑھیں تو ایک ایسی شھادت دکھائی دی #nojotophoto

read more
 😔 مظلومِ مدینہ ...

میں تاریخ سے لڑنا نہیں چاہتا اگر تاریخ کہے حضرت حسینؓ کا پانی 10 دن بند رہا تب بھی ٹھیک اگر تاریخ کہے حضرت حسینؓ کا پانی 7 دن بند رہا تب بھی ٹھیک 
میرا نظریہ ہے کہ حضرت حسینؓ کاپانی بند نا بھی کیا گیا ہو تب بھی نواسہ رسولؐ مظلوم ہے

 لیکن تاریخ کو چھیڑنے کی بجائے  تاریخ کا مطالعہ کرتاہوں  تو مجھے نظر آتاہے کہ اسلام کی تاریخ میں صرف حضرت حسینؓ کی ہی شھادت مظلومانہ یا دردناک نہیں بلکہ اگر ہم 10 محرم کہ طرف جاتے ہوئے رستہ میں 18 ذی الحج کی تاریخ پڑھیں تو ایک ایسی شھادت دکھائی دی

Muzffar Farooqi

read more
بچہ بڑا ہو کہ سمجھ جاتا ہے کہ اس کہ ابا کی پابندیاں ٹھیک تھیں اور بندہ مرنے کے بعد سمجھ جاۓ گا کہ اس کہ رب کی پابندیاں ٹھیک تھیں
loader
Home
Explore
Events
Notification
Profile