Nojoto: Largest Storytelling Platform

دل و نگاہ میں ہلچل مچائے پھرتا ہے یہ عشق وجد میں ہ

دل و نگاہ میں ہلچل مچائے پھرتا ہے
یہ عشق وجد میں ہم کو اٹھائے پھرتا ہے
یہ زخمی کرنے لگا ہے ہمارےباطن کو
کہاں کا تیر کہاں پر چلائے پھرتا ہے
ازل سے عشق کی دیکھو یہی روایت ہے
ولی فقیر قلندر بنائے پھرتا ہے
کہاں کہاں سے نکالوں اسے نہیں ممکن
ہر ایک چیز پہ قبضہ جمائے پھرتا ہے
ہوس کی آگ نے لالچ میں ڈال رکھا ہے
فریب چشم بشر گھر بنائے پھرتا ہے
اٹھا کے پھینک دیا ہے غلیظ دنیا کو
یہی ہے عشق کرامت دکھائے پھرتا ہے
مرے قلم میں روانی اسی کا صدقہ ہے
اسی کا کام ہے خود ہی کرائے پھرتا ہے Phirta Hai
دل و نگاہ میں ہلچل مچائے پھرتا ہے
یہ عشق وجد میں ہم کو اٹھائے پھرتا ہے
یہ زخمی کرنے لگا ہے ہمارےباطن کو
کہاں کا تیر کہاں پر چلائے پھرتا ہے
ازل سے عشق کی دیکھو یہی روایت ہے
ولی فقیر قلندر بنائے پھرتا ہے
کہاں کہاں سے نکالوں اسے نہیں ممکن
ہر ایک چیز پہ قبضہ جمائے پھرتا ہے
ہوس کی آگ نے لالچ میں ڈال رکھا ہے
فریب چشم بشر گھر بنائے پھرتا ہے
اٹھا کے پھینک دیا ہے غلیظ دنیا کو
یہی ہے عشق کرامت دکھائے پھرتا ہے
مرے قلم میں روانی اسی کا صدقہ ہے
اسی کا کام ہے خود ہی کرائے پھرتا ہے Phirta Hai