Nojoto: Largest Storytelling Platform

غزل بعدِ مدّٙت وہ ہی خیال آئے بے وجہ چہرے پر ملال

غزل
بعدِ مدّٙت وہ ہی خیال آئے 
بے وجہ چہرے پر ملال آئے 

گھر جو پنہچے تو پھر یہ سوچ پڑی 
ہم کہاں روشنی کو ڈال آئے 

جب نہ  وُسعت رہی جوابوں میں
پھر کئی رنگ کے سوال آئے 

میں تمہیں اس لئے بھی دیکھتا ہوں 
میرے چہرے پہ کچھ جمال آئے 

ایک پتّا جو گرنے والا تھا 
ہم اُسے شاخ پر سنبھال آئے 

کچھ میسر نہیں ہُوا غازل 
کئی کتابیں تھیں جو کھنگال آئے 
غ غازل #AshiGull
غزل
بعدِ مدّٙت وہ ہی خیال آئے 
بے وجہ چہرے پر ملال آئے 

گھر جو پنہچے تو پھر یہ سوچ پڑی 
ہم کہاں روشنی کو ڈال آئے 

جب نہ  وُسعت رہی جوابوں میں
پھر کئی رنگ کے سوال آئے 

میں تمہیں اس لئے بھی دیکھتا ہوں 
میرے چہرے پہ کچھ جمال آئے 

ایک پتّا جو گرنے والا تھا 
ہم اُسے شاخ پر سنبھال آئے 

کچھ میسر نہیں ہُوا غازل 
کئی کتابیں تھیں جو کھنگال آئے 
غ غازل #AshiGull