Nojoto: Largest Storytelling Platform

___بہار کے دن ہیں___ پاس آؤ بہار کے دن ہیں۔۔! کچھ

___بہار کے دن ہیں___

پاس آؤ بہار کے دن ہیں۔۔!
کچھ سناؤ بہار کے دن ہیں۔۔!

عشق و الفت کے چھیڑ کر نغمے۔۔!
دل لبھاؤ بہار کے دن ہیں۔۔!

عنبریں زلف کی گھٹاؤں میں۔۔!
سوبھی جاؤ بہار کے دن ہیں۔۔!

رونقِ گلستاں کے قدموں میں۔۔!
سرجھکاؤ بہار کے دن ہیں۔۔!

سارے شکوے گلے بھلا کر تم۔۔!
مسکراؤ بہاؤ بہار کے دن ہیں۔۔!

مست آنکھوں سے جام پی کر آج۔۔!
جھوم جاؤ بہار کے دن ہیں۔۔!

لالہ و گل کے درمیاں پھرسے۔۔!
لوٹ آؤ بہار کے دن ہیں۔۔!

حسرتوں کی حسین کیاری میں۔۔!
گل کھلاؤ بہار کے دن ہیں۔۔!

لطفِ اظہار کی تمنا ہے۔۔!
تم بتاؤ بہار کے دن ہیں۔۔!

چشمِ دانش میں روشنی پھوٹے۔۔!
رخ دکھاؤ بہار کے دن ہیں۔۔!

دانش حسیب دانش

©Danish Haseeb Danish Haseeb

Danish Haseeb

#waiting
___بہار کے دن ہیں___

پاس آؤ بہار کے دن ہیں۔۔!
کچھ سناؤ بہار کے دن ہیں۔۔!

عشق و الفت کے چھیڑ کر نغمے۔۔!
دل لبھاؤ بہار کے دن ہیں۔۔!

عنبریں زلف کی گھٹاؤں میں۔۔!
سوبھی جاؤ بہار کے دن ہیں۔۔!

رونقِ گلستاں کے قدموں میں۔۔!
سرجھکاؤ بہار کے دن ہیں۔۔!

سارے شکوے گلے بھلا کر تم۔۔!
مسکراؤ بہاؤ بہار کے دن ہیں۔۔!

مست آنکھوں سے جام پی کر آج۔۔!
جھوم جاؤ بہار کے دن ہیں۔۔!

لالہ و گل کے درمیاں پھرسے۔۔!
لوٹ آؤ بہار کے دن ہیں۔۔!

حسرتوں کی حسین کیاری میں۔۔!
گل کھلاؤ بہار کے دن ہیں۔۔!

لطفِ اظہار کی تمنا ہے۔۔!
تم بتاؤ بہار کے دن ہیں۔۔!

چشمِ دانش میں روشنی پھوٹے۔۔!
رخ دکھاؤ بہار کے دن ہیں۔۔!

دانش حسیب دانش

©Danish Haseeb Danish Haseeb

Danish Haseeb

#waiting