Nojoto: Largest Storytelling Platform

ریحان نے منگنی کے اگلے ہی دن ہی واپسی کا شور مچادی

ریحان نے منگنی کے اگلے ہی دن ہی واپسی کا شور مچادیا اور خالہ کو بھی مجبوراً ریحان کا ساتھ دینا پڑا اماں ابا نے بہت روکا مگر ریحان نے بڑے رسان سے سمجھا کر اماں ابا کو مطمئن کر دیا__ سب گھر والے خالہ اور ریحان کو رخصت کرنے کے لیے صحن میں جمع تھے خالہ بھی تیار کھڑی تھی مگر ریحان اندر فون پر کسی سے کاروباری بات چیت میں مصروف تھا آخر خالہ نے اکتا کر گل کی شرم و حیا کے پیش نظر رخسار کو ریحان کو بلانے بھیجا__ رخسار ریحان کے کمرے میں گئی تو وہ ٹیرس پر کھڑا فون پر مصروف تھا رخسار خالہ اماں کا پیغام دے کر پلٹنے ہی لگی تھی کے ریحان کے بٹوے پر نظر پڑی یوں ہی کسی خیال کے تحت رخسار نے بٹوا کھولا تو دھک سے رہ گئی
ریحان نے اپنے بٹوے میں رخسار کی تصویر لگائی ہوئی تھی ریحان فون بند کر کے کمرے میں آیا تو رخسار کے ہاتھ میں اپنا بٹوا دیکھ کر ٹھٹھک کر رک گیا اور سمجھ گیا کہ رخسار اس کے راز سے واقف ہو چکی ہے اس نے جھپٹنے کے انداز میں رخسار سے اپنا بٹوا چھینا اور جواباً جن نظروں سے رخسار کو دیکھا وہ شاید رخسار زندگی بھر نا بھلا سکے کی__ ریحان تو چلا گیا پر رخسار ابھی تک صدمے کی حالت میں کھڑی تھی یہ کونسا راز کونسا بھید آج اس پر کھلا تھا کہ اس کی ساری دنیا ہلا گیا کسک۔۔۔ پارٹ فور
kasak... part four

#kahani #muhabbat #adhuri #gham 🍁🍁