Nojoto: Largest Storytelling Platform

یہ محبت چیز ہی ایسی ہے ۔ کہ یہ کی نہیں جاتی ہو جات

یہ محبت چیز ہی ایسی ہے ۔ کہ یہ کی نہیں جاتی ہو جاتی ہے۔اور جب ہو جاتی ہے ۔تو پھر
 کبھی پلٹ کر نہیں جایا کرتی ہے۔اب اس بے درد  کو کون سمجھائے ۔
کہ زندگی کا جنازہ اٹھنے تک ،زندگی کئ بار زندہ جنازے اٹھاتی رہتی ہے محبت کے سفر میں۔
کبھی محبوب کی سنگدلی کے ، کبھی حقارت کے ، کبھی بے چین راتوں کے ادھورے خوابوں کے،
 کبھی کھلی آنکھوں سے دکھتی تعبیروں کےاور نجانے کتنے  زندہ جنازے اٹھاتی ہے۔
 یہ یکطرفہ اور ناکام محبت اور پھر یہ جنازے دل کی بستی میں ہی دفن کرنے پڑھتے ہیں۔
یہ شبستان دل اتنا بھیانک ہوتا ہے ۔جو نہ جینے دیتا ہے نہ مرنے دیتا ہے۔
وقت گزررنے کے ساتھ ساتھ حسن اور جوانی کا سورج بھی ڈھلنے لگتا ہے ۔
پھر جب وقت گزر جاتا ہے تو اپنی غلطیوں پر ندامت ہوتی ہے ۔مگر
 اس ندامت کا حاصل وصول کچھ نہیں ہوتا ہے۔ایک پچھتاوہ بن جاتا ہے۔
جو بہت سے پر خلوص  لوگوں اور رشتوں  کو ٹھکرانے کی سزا ہوتی ہے۔اور یہ بھی حقیقت ہے ۔کہ
پھر ایک وقت آتا ہے ۔کہ انسان کو خود بھی اس دوراہے سے گزرنا پڑتا ہے۔
کتنے دل آپ کی بے رخی ، ناقدری کی بھینٹ چڑھ جاتے ہیں۔اورزندہ لاشے بن جاتے ہیں۔
کیوں خلوص اور محبت کی قدر نہیں  کی جاتی ہے۔یہ بات آخر کس سے پوچھی جا ئے جی 
جواب کا شدت سے انتظار
طالب دعا 
علی شام