اداسی کی، کوئی تو آخری حد ہو۔۔۔! کہ جس کے بعد، ممکن نہ رہے کچھ اور غم سہنا۔۔۔! یا پھر یوں ہوں کہ، غم سہنے کی عادت اس طرح کچھ ہو، کہ سہہ کر بھی، نہ جنبش ابروؤں میں اور نہ ماتھے پر بل آئے، شکستہ، ٹوٹتے اعصاب پر طاری تھکن ہو، لبوں سے، بے ارادہ 'آہ' نہ نکلے، نہ دل ڈوبے، کبھی ہلکی نمی رخسار پر، آنکھوں سے نہ اترے، لبوں کو سی لیا جائے، نمی کو پی لیا جائے، چھبن میں اور تھکن میں، خاموشی سے جی لیا جائے۔۔۔ اداسی کی۔۔۔کوئی تو۔۔ آخری حد ہو۔۔۔۔۔! #udasi #nocaption #error #tanha #broken_heart