Nojoto: Largest Storytelling Platform

New tripoli Quotes, Status, Photo, Video

Find the Latest Status about tripoli from top creators only on Nojoto App. Also find trending photos & videos about, tripoli.

Stories related to tripoli

    LatestPopularVideo

Sona Parihar

click by me tripoliya gate

read more
 click by me tripoliya gate

PK

فاطمہ! تو آبروئے اُمتِ مرحوم ہے
ذرہ ذرہ تيری مشتِ خاک کا معصوم ہے

يہ سعادت، حورِ صحرائی! تری قسمت ميں تھی
غازيانِ ديں کی سقائی تری قسمت ميں تھی

يہ جہاد اللّه کے رستے ميں بے تيغ و سپر
ہے جسارت آفريں شوق شہادت کس قدر

يہ کلی بھی اس گلستان خزاں منظر ميں تھی
ايسی چنگاری بھی يارب، اپنی خاکستر ميں تھی!

اپنے صحرا ميں بہت آہو ابھی پوشيدہ ہيں
بجلياں برسے ہوئے بادل ميں بھی خوابيدہ ہيں!

فاطمہ! گو شبنم افشاں آنکھ تيرے غم ميں ہے
نغمہ عشرت بھی اپنے نالہ ماتم ميں ہے

رقص تيری خاک کا کتنا نشاط انگيز ہے
ذرہ ذرہ زندگی کے سوز سے لبريز ہے

ہے کوئی ہنگامہ تيری تربت خاموش ميں
پل رہی ہے ايک قوم تازہ اس آغوش ميں

بے خبر ہوں گرچہ ان کی وسعت مقصد سے ميں
آفرينش ديکھتا ہوں ان کی اس مرقد سے ميں

تازہ انجم کا فضائے آسماں ميں ہے ظہور
ديدئہ انساں سے نامحرم ہے جن کی موج نور

جو ابھی ابھرے ہيں ظلمت خانہء ايام سے
جن کی ضو ناآشنا ہے قيد صبح و شام سے

جن کی تابانی ميں انداز کہن بھی، نو بھی ہے 
اور تيرے کوکب تقدير کا پرتو بھی ہے #AllamaIqbal #FatimaBinteAbdullah #TripoliWar #OttomonEmpire #1912
loader
Home
Explore
Events
Notification
Profile