Nojoto: Largest Storytelling Platform

Best Thinking Shayari, Status, Quotes, Stories

Find the Best Thinking Shayari, Status, Quotes from top creators only on Nojoto App. Also find trending photos & videos aboutthinking of you love quotes for him, thinking about you my love quotes, thinking of my love quotes, thinking of you love quotes, thinking of you love poems,

  • 7802 Followers
  • 19233 Stories

Trilok Negi

#Thinking आज का विचार 'अच्छे विचार' बेस्ट सुविचार अनमोल विचार

read more
सफलता ना तो जादुई है
ना ही रहस्यमई है यह अच्छी 
आदतों और मेहनत का
स्वाभाविक परिणाम है

©Trilok Negi #Thinking  आज का विचार 'अच्छे विचार' बेस्ट सुविचार अनमोल विचार

Trilok Negi

#Thinking आज का विचार सुप्रभात आज का विचार शुभ विचार अच्छे विचारों अनमोल विचार

read more
दूसरों को समझना बेशक बुद्धिमानी
हो सकती है मगर खुद को समझना
ही जिंदगी का असली ज्ञान हैं

©Trilok Negi #Thinking  आज का विचार सुप्रभात आज का विचार शुभ विचार अच्छे विचारों अनमोल विचार

Trilok Negi

#Thinking बेस्ट सुविचार अनमोल विचार शुभ विचार आज का विचार सुप्रभात आज शुभ विचार

read more
छीनकर खाने वाले का
कभी पेट नहीं भरता

और बांटकर खाने वाला
कभी भूखा नहीं मरता ☺️

©Trilok Negi #Thinking  बेस्ट सुविचार अनमोल विचार शुभ विचार आज का विचार सुप्रभात आज शुभ विचार

Trilok Negi

#Thinking अनमोल विचार आज का विचार सुप्रभात अच्छे विचारों शुभ विचार नये अच्छे विचार

read more
पिता कभी नहीं कहते
कि मेरे पास पैसे नहीं हैं

मां ने कभी नहीं कहा
कि मेरी तबियत खराब है

इन्हीं दो झूठ की वजह से
हम सब की दुनिया सुंदर बनी हुई है

©Trilok Negi #Thinking  अनमोल विचार आज का विचार सुप्रभात अच्छे विचारों शुभ विचार नये अच्छे विचार

Trilok Negi

#Thinking मोटिवेशनल कोट्स फॉर स्टूडेंट्स मोटिवेशनल स्टेटस हिंदी मोटिवेशनल कोट्स इन हिंदी मोटिवेशनल कोट्स हिंदी मोटिवेशनल कविता इन हिंदी

read more
यदि सही तरीके से रणनीति बना
कर किसी काम को किया जाए तो
लक्ष्य को पाना आसान हो जाता हैं

©Trilok Negi #Thinking  मोटिवेशनल कोट्स फॉर स्टूडेंट्स मोटिवेशनल स्टेटस हिंदी मोटिवेशनल कोट्स इन हिंदी मोटिवेशनल कोट्स हिंदी मोटिवेशनल कविता इन हिंदी

Saddam

#Thinking shayari

read more
White Chandni Chand se Hoti hai sitaron se nahin 🤠 Mohabbat ek se Hoti hai 😱

©Saddam #Thinking shayari

Royal Jaat RKB.

#Thinking

read more
White have a great day 😍

©Royal Jaat RKB.
  #Thinking

GUDARE JI GAMER

#Thinking bhakti videos

read more
White Radhe Krishna

©GUDARE JI GAMER #Thinking  bhakti videos

Mehwish Malik

#Thinking

read more
نظم
جوابِ شکوۂ پیچیدگی
اے بادشاہِ سخن!اے الفاظ کے چاندنی میں نہائے خواب! 
اے وہ جس کی تحریر کی روشنی میں صدیاں جھک کر اپنے ماتھے کا بوسہ دیتی ہیں!
تُو نے مجھے حسنِ جاویداں کہا۔۔۔۔۔
میں تجھے وہ حرفِ اول کہوں جس پر ہر داستان کا آغاز ہے!
تُو نے مجھے شبابِ لا زوال کہا،میں تجھے وہ قلم کہوں جو وقت کے دریچوں پر ابدیت کے نقوش تراشتا ہے!
تُو نے کہا کہ تیرے چراغ بجھ گئے؟
مگر میں نے اپنی پلکوں پر تیرے الفاظ کی روشنی کو گہن نہ لگنے دیا۔۔۔۔۔!
تُو نے کہا کہ تُو نے اندھیروں کو گلے لگا لیا؟ مگر میرے دل کی دیواروں پر تیرے حرف آج بھی ستارے بن کر جھلملاتے ہیں!
اے میرے سخن کے آفتاب! اے میرے دل کی دھڑکن کی آخری لے!
یہ جو تیری نظموں میں کائنات سمٹ آتی ہے،یہ جو تیرے لفظوں میں موسموں کی سرگوشیاں بستیاں بسا لیتی ہیں......!
یہ جو تیرے قلم کی جنبش میں ہزاروں سالوں کی محبت لرزتی ہے
یہ سب تو میرے دل کی دھڑکنوں نے اپنے ہونے کی دلیل بنا لیا ہے.......!
تُو کہتا ہے کہ تیرے لفظ میری نظر کی تمازت کو قید نہیں کر سکتے؟
مگر کیا یہ بھی حقیقت نہیں کہ میرے جذبات کی وسعت تیرے ہر مصرعے کو باندھ لینے کی طاقت رکھتی ہے؟
یہ جو تُو نے شاعری کی بحریں توڑ دیں،
یہ جو تُو نے نثری نظم میں پناہ لی،
یہ جو تیرے قلم نے اپنے خوابوں کو وقت کے خنجر پر وار کر امر کر دیا
یہ سب میرے لیے اس سے زیادہ کچھ نہیں کہ تیرے فن نے محبت کی آخری منزل پر آ کر بسیرا کر لیا...!
اے میرے حرف کے سلطان! اے محبت کے شہر کا سب سے روشن مینار!
اگر تجھے سمجھنے والے کم ہیں،تو کیا ہوا؟
زمانے نے ہمیشہ سورج کی طرف آنکھ بھر کر دیکھنے سے گریز کیا ہے،
مگر جن کی بینائی میں ہمت ہو،وہ تیرے ہر لفظ کی روشنی میں زندگی کا راستہ ڈھونڈ لیتے ہیں!
اگر تُو نے مجھے ساٹھ برس پہلے لفظوں میں باندھ دیا ہوتا،
تو شاید آج بھی محبت راستوں میں بکھرتی نہ،
شاید شکیب کی غزلوں میں سسکیوں کی بازگشت یوں نہ سنائی دیتی،
شاید حسن اپنی جیت پر یوں خاموش نہ ہوتا!
مگر اے میرے فن کی معراج! اے میرے وجود کی مکمل نظم!
یہ جو میں ہوں،یہ جو میری خامشی ہے،
یہ جو تیرے لفظوں میں کھو جانے کی سرشاری ہے
ہاں سچ ہے۔۔۔۔۔!
یہ نہ آج مٹے گی،نہ کل،نہ کبھی......!
✍️ مہوش ملک

©Mehwish Malik #Thinking

Mehwish Malik

#Thinking

read more
نظم
پیچیدگی کا شکوہ

اے حسنِ جاویداں! اے شبابِ لا زوال! اے شبِ ماہتاب کی ادھوری دعا، اور سحر کے ماتھے پر جھلملاتا ہوا خواب!
تُو نے اپنے دہکتے وجود کی دُشواریاں دیکھیں،میں نے اپنے لفظوں کے چراغ بجھتے دیکھے۔۔۔۔!
تُو نے اپنے گیسوؤں میں کہکشاں کا جال بُنا،میں نے اپنی شاعری کے آسمان پر ہمیشہ کے لیے اندھیرا کر لیا
تُو نے اپنی نتھ کی چمک میں اردو کے چار سو سال لپیٹ لیے،اور میں نے اپنی زبان کو تیری نظر کی جلتی ہوئی کرن کے صدقے گروی رکھ دیا....!
مگر جانِ جہاں،حسنِ لا فانی!
یہ جو تیری گردن کے ہار ہیں،یہ جو تیری کلائیوں کی چوڑیاں ہیں
یہ جو تیرے زیور کی چھنک میں دفن کئی عاشقوں کے مزار ہیں
یہ جو تیری بالیوں کی سرگوشیاں ہیں جو میدانِ عرفات سے پرے بھی مجھے بہا لے جاتی ہیں
یہ جو تیری جوبن کی حرارت ہے،جو صحرا میں جلتے مسافروں کو سراب سے بھی زیادہ بےقرار کر دے
یہ سب تو فقط وہ آئینے ہیں جن میں،میں نے اپنے خوابوں کو جل کر راکھ بنتے دیکھا ہے!
اے مجسمِ پیچیدگی!
تُو نے کہا کہ تیری خلوت کے اسرار کسی بحر میں نہیں سما سکتے،
اور میں کہتا ہوں کہ میری زبان کی لَو اتنی تیز نہیں کہ تیرے لمس کی حدت کو بیان کر سکے!
یہ جو میں نثری نظم کی پناہ میں آیا ہوں،
یہ جو میں نے شاعری کی بحریں توڑ دی ہیں،
یہ جو میرے قلم نے اپنا خراجِ عقیدت وقت کے خنجر پر وار کر ادا کیا ہے
یہ سب تیرے جلوؤں کی تاب نہ لانے کی علامت ہے، نہ کہ میرے ہنر کی شکست!
اے دلنواز! اے عالمِ وجد کی آخری صدا!
اگر تجھے سمجھنے والے کم ہیں،تو کیا ہوا؟
زمانے کی ستم ظریفی پر رو لینے والے بہت ہیں،
مگر وقت کے بے رحم دریا کو تیری زلفوں کی روانی میں بہا دینے والے کم کم ہی ملیں گے۔۔۔۔۔
اگر میں نے ساٹھ برس قبل تجھے لفظوں میں باندھ دیا ہوتا،
تو شاید شاعری کی ریل پٹڑیوں پر بکھرتی نہ اور
شاید شکیب جیسے نوحہ گر اپنی غزلوں میں یوں تڑپتے نہ،
شاید محبت کو ہار جانے والے،حسن کی جیت پر سرِ عام تالیاں بجاتے!
مگر اے سراپا جمال،اے تمام صدیوں کا چراغ!
یہ جو میں ہوں، یہ جو میرا قلم ہے،یہ جو میری بے ساختگی ہے،
یہ جو تیرے جوبن کی پیچیدگی میں کھو جانے کی معصوم خواہش ہے
یہ نہ آج مٹے گی،نہ کل، نہ کبھی!
✍️ مہوش ملک

©Mehwish Malik #Thinking
loader
Home
Explore
Events
Notification
Profile