Nojoto: Largest Storytelling Platform

یہ تعلق بھی بہت خوب رہا ہے کچھ دن تُو میرے نام سے

یہ تعلق بھی بہت خوب رہا ہے کچھ دن
تُو میرے نام سے منسوب رہا ہے کچھ دن

آنکھ رو رو کے تیری راہ تکا کرتی تھی،
دل تیری یاد سے مغلوب رہا ہے کچھ دن

تیری تسبیح بنا کر تجھے سوچا کرنا،
مشغلہ یہ میرا مرغوب رہا ہےکچھ دن

شاید اس بات کا مطلب میں سمجھ نہ پاؤں،
کیوں میرا دل تجھے مطلوب رہا ہے کچھ دن

بارشِ سنگ سے پہلے یہ ذرا سوچ تو لیا ہوتا،
تیرا محسن تیرا محبوب رہا ہے کچھ دن.

محسن نقوی

©سربازار می رقصم #L♥️ve 
#اردو  #ادب 
#محسن_نقوی  
#محفل_سخن
یہ تعلق بھی بہت خوب رہا ہے کچھ دن
تُو میرے نام سے منسوب رہا ہے کچھ دن

آنکھ رو رو کے تیری راہ تکا کرتی تھی،
دل تیری یاد سے مغلوب رہا ہے کچھ دن

تیری تسبیح بنا کر تجھے سوچا کرنا،
مشغلہ یہ میرا مرغوب رہا ہےکچھ دن

شاید اس بات کا مطلب میں سمجھ نہ پاؤں،
کیوں میرا دل تجھے مطلوب رہا ہے کچھ دن

بارشِ سنگ سے پہلے یہ ذرا سوچ تو لیا ہوتا،
تیرا محسن تیرا محبوب رہا ہے کچھ دن.

محسن نقوی

©سربازار می رقصم #L♥️ve 
#اردو  #ادب 
#محسن_نقوی  
#محفل_سخن