Nojoto: Largest Storytelling Platform

مجھے تم عام رہنے دو یونہی بے نام رہنے دو ضرورت ہی

مجھے تم عام رہنے دو
یونہی بے نام رہنے دو
ضرورت ہی نہیں کوئی 
مجھے مہتاب کہنے کی
سہانا خواب کہنے کی
کہ تھل میں آب کہنے کی
مجھے مغرور کر دے گی 
خودی سے چور کر دے گی
تجھی سے دور کر دے گی
تمھاری شاعری، غزلیں
مجھے مجبور کر دے گی
بگاڑوں مت میری عادت
نگاہوں کو حیا کہہ کر
لبوں کو بے وفا کہہ کر
ہنسی کو اک ادا کہہ کر
اداؤں کو قضا کہہ کر
مجھے بدنام کرنے کی
ضرورت ہی نہیں کوئی
یونہی گمنام رہنے دو
مجھے تم عام رہنے دو #Collection
مجھے تم عام رہنے دو
یونہی بے نام رہنے دو
ضرورت ہی نہیں کوئی 
مجھے مہتاب کہنے کی
سہانا خواب کہنے کی
کہ تھل میں آب کہنے کی
مجھے مغرور کر دے گی 
خودی سے چور کر دے گی
تجھی سے دور کر دے گی
تمھاری شاعری، غزلیں
مجھے مجبور کر دے گی
بگاڑوں مت میری عادت
نگاہوں کو حیا کہہ کر
لبوں کو بے وفا کہہ کر
ہنسی کو اک ادا کہہ کر
اداؤں کو قضا کہہ کر
مجھے بدنام کرنے کی
ضرورت ہی نہیں کوئی
یونہی گمنام رہنے دو
مجھے تم عام رہنے دو #Collection