Nojoto: Largest Storytelling Platform

رسمِ الفت کو نبھائیں تو نبھائیں کیسے ہر طرف آگ ہے

رسمِ الفت کو نبھائیں تو نبھائیں کیسے
 ہر طرف آگ ہے دامن کو بچائیں کیسے

 دِل کی راہوں میں اُٹھاتے ہیں جو دنیا والے
کوئ کہہ دے کہ وہ دیوار  گرائیں کیسے

  درد میں ڈوبے ہوۓ نغمیں ہزاروں ہیں، مگر
  جب یہ دِل ٹوٹ گیا ہے تو سنائیں کیسے

  بوجھ ہوتا جو غموں کا تو اُٹھا بھی لیتے
  زندگی بوجھ بنی ہو تو اُٹھائیں کیسے

  وہ بھی رو دے گا، اُسے حال سنائیں کیسے
   موم کا گھر ہے چراغوں کو جلائیں کیسے

©Zuber Khan #alone rasme #ulfat
رسمِ الفت کو نبھائیں تو نبھائیں کیسے
 ہر طرف آگ ہے دامن کو بچائیں کیسے

 دِل کی راہوں میں اُٹھاتے ہیں جو دنیا والے
کوئ کہہ دے کہ وہ دیوار  گرائیں کیسے

  درد میں ڈوبے ہوۓ نغمیں ہزاروں ہیں، مگر
  جب یہ دِل ٹوٹ گیا ہے تو سنائیں کیسے

  بوجھ ہوتا جو غموں کا تو اُٹھا بھی لیتے
  زندگی بوجھ بنی ہو تو اُٹھائیں کیسے

  وہ بھی رو دے گا، اُسے حال سنائیں کیسے
   موم کا گھر ہے چراغوں کو جلائیں کیسے

©Zuber Khan #alone rasme #ulfat
zuberkhan8507

Zuber Khan

New Creator