Nojoto: Largest Storytelling Platform

منقبت خدا بھی راضی ہو ایسی رضا کی بات کریں ادب سے

منقبت

خدا بھی راضی ہو ایسی رضا کی بات کریں
ادب سے بنتِ رسولِ خدا کی بات کریں

وہ جس کا سایۂ دامن نہ چرخ نے دیکھا
اسی شگفتۂ شرم و حیا کی بات کریں

جہاں سے مانگنے والے نہیں گئے خالی
اسی کریموں کے بابِ عطا کی بات کریں

ادب جنہیں نہیں آتا بتولِ زہرا کا
وہ کیا حبیبِ خدا سے وفا کی بات کریں

کہا حضور نے خود ان کو بضعۃ منّی
تو کیوں نہ بانوئے شیرِ خدا کی بات کریں

خدا نے اپنی حفاظت میں جن کو رکھا ہے
ہم ان کے بارے میں کیسے خطا کی بات کریں

ہر ایک سمت سے گھیرا ہے مشکلوں نے اگر
تو لازمی ہے کہ مشکل کشا کی بات کریں

مبارزت کی فضا میں مصالحت کے لیے
معارفِ حسنِ مجتبیٰ کی بات کریں

قضا بھی دیدۂ حیرت سے تکتی رہ جائے
خصوصیاتِ شہِ کربلا کی بات کریں

بروزِ حشر اگر چاہتے ہیں سایۂ عرش
ادائے خاص سے اہلِ کسا کی بات کریں

اسی کو کہتے ہیں تفسیرِ سورۂ کوثر
عزیزو آو ہم آلِ عبا کی بات کریں

حسن حسین کی باتیں کیا کریں فاضل
علی و فاطمہ و مصطفےٰ کی بات کریں

فاضل میسوری

©Abdul Ashrafi #citylight manqabat
منقبت

خدا بھی راضی ہو ایسی رضا کی بات کریں
ادب سے بنتِ رسولِ خدا کی بات کریں

وہ جس کا سایۂ دامن نہ چرخ نے دیکھا
اسی شگفتۂ شرم و حیا کی بات کریں

جہاں سے مانگنے والے نہیں گئے خالی
اسی کریموں کے بابِ عطا کی بات کریں

ادب جنہیں نہیں آتا بتولِ زہرا کا
وہ کیا حبیبِ خدا سے وفا کی بات کریں

کہا حضور نے خود ان کو بضعۃ منّی
تو کیوں نہ بانوئے شیرِ خدا کی بات کریں

خدا نے اپنی حفاظت میں جن کو رکھا ہے
ہم ان کے بارے میں کیسے خطا کی بات کریں

ہر ایک سمت سے گھیرا ہے مشکلوں نے اگر
تو لازمی ہے کہ مشکل کشا کی بات کریں

مبارزت کی فضا میں مصالحت کے لیے
معارفِ حسنِ مجتبیٰ کی بات کریں

قضا بھی دیدۂ حیرت سے تکتی رہ جائے
خصوصیاتِ شہِ کربلا کی بات کریں

بروزِ حشر اگر چاہتے ہیں سایۂ عرش
ادائے خاص سے اہلِ کسا کی بات کریں

اسی کو کہتے ہیں تفسیرِ سورۂ کوثر
عزیزو آو ہم آلِ عبا کی بات کریں

حسن حسین کی باتیں کیا کریں فاضل
علی و فاطمہ و مصطفےٰ کی بات کریں

فاضل میسوری

©Abdul Ashrafi #citylight manqabat