دیار یاد میں لانی پڑی تری تصویر پھر آنسوؤں سے بنانی پڑی تری تصویر یہ بات اور بنائی تھی چھاؤں میں لیکن شدید دھوپ میں لانی پڑی تری تصویر بس ایک پل کے چڑھانے کے لطف کی خاطر ذرا بری سی بنانی پڑی تری تصویر جو کپکپاتے ہوئے ہاتھ سے چھوا تجھ کو حیا کے رنگ سے دھانی پڑی تری تصویر وہ میرا دوست بہت خاص تھا مگر جاناں گلا پکڑ کے چھڑانی پڑی تری تصویر ©व@हिD️ #SunSet DHANSHRI DHAKTODE Hisamuddeen Khan 'hisam'