Nojoto: Largest Storytelling Platform

#Pehlealfaaz سوز غم فراق سے دل کو بچائے کون ظالم ت

#Pehlealfaaz سوز غم فراق سے دل کو بچائے کون
ظالم تری لگائی ہوئی کو بجھائے کون
مٹی مریض غم کی ٹھکانے لگائے کون
دنیا تو ان کے ساتھ ہے میت اٹھائے کون
تیور چڑھا کے پوچھ رہے ہیں وہ حال دل
روداد غم تو یاد ہے لیکن سنائے کون
ہم آج کہہ رہے ہیں یہاں داستان قیس
کل دیکھیے ہمارا فسانہ سنائے کون
اے ناخدا خدا پہ مجھے چھوڑ کر تو دیکھ
ساحل پہ کون جا کے لگے ڈوب جائے کون
رسوا کرے گی دیکھ کے دنیا مجھے قمرؔ
اس چاندنی میں ان کو بلانے کو جائے کون Kaoun
#Pehlealfaaz سوز غم فراق سے دل کو بچائے کون
ظالم تری لگائی ہوئی کو بجھائے کون
مٹی مریض غم کی ٹھکانے لگائے کون
دنیا تو ان کے ساتھ ہے میت اٹھائے کون
تیور چڑھا کے پوچھ رہے ہیں وہ حال دل
روداد غم تو یاد ہے لیکن سنائے کون
ہم آج کہہ رہے ہیں یہاں داستان قیس
کل دیکھیے ہمارا فسانہ سنائے کون
اے ناخدا خدا پہ مجھے چھوڑ کر تو دیکھ
ساحل پہ کون جا کے لگے ڈوب جائے کون
رسوا کرے گی دیکھ کے دنیا مجھے قمرؔ
اس چاندنی میں ان کو بلانے کو جائے کون Kaoun