Nojoto: Largest Storytelling Platform

ادھ کھلی آنکھیں کیسے سمجھائیں گی چہرہِ خاموش کی و

ادھ کھلی آنکھیں کیسے سمجھائیں گی 
چہرہِ خاموش کی ویرانیاں 
جانتا ہوں وقت ہی کی دین ہے 
میرے رستے کی سبھی دشواریاں                                    
                                                                                میں اداسی کا وہ میلہ ہوں جہاں
                                                                           حادثے اپنی نمائش کرتے ہیں 
                                                                            منتظر! میں جانتا ہوں تیرے اشک 
                                                                                نور ہی کی تو ستائش کرتے ہیں           
سوچتا ہوں تیرے آدم کی طرح 
کیوں نہ تھا میں بھی یگانہ صاحبہ 
کیا ہماری زندگی اتنی ہی تھی ؟
خواب تھا یکسر بِتانہ صاحبہ
                                                                                    کیا محبّت ،کیا وفا ،کیا دوستی 
                                                                                مثلِ دنیا یہ بھی فانی ہی تو تھی 
                                                                             جاگ کر رہنے سے شاید مر گئی 
                                                                                 وہ میرے خوابوں کی رانی ہی تو تھی
ادھ کھلی آنکھیں کیسے سمجھائیں گی 
چہرہِ خاموش کی ویرانیاں 
جانتا ہوں وقت ہی کی دین ہے 
میرے رستے کی سبھی دشواریاں                                    
                                                                                میں اداسی کا وہ میلہ ہوں جہاں
                                                                           حادثے اپنی نمائش کرتے ہیں 
                                                                            منتظر! میں جانتا ہوں تیرے اشک 
                                                                                نور ہی کی تو ستائش کرتے ہیں           
سوچتا ہوں تیرے آدم کی طرح 
کیوں نہ تھا میں بھی یگانہ صاحبہ 
کیا ہماری زندگی اتنی ہی تھی ؟
خواب تھا یکسر بِتانہ صاحبہ
                                                                                    کیا محبّت ،کیا وفا ،کیا دوستی 
                                                                                مثلِ دنیا یہ بھی فانی ہی تو تھی 
                                                                             جاگ کر رہنے سے شاید مر گئی 
                                                                                 وہ میرے خوابوں کی رانی ہی تو تھی
haiderabbas6059

Haider Abbas

New Creator