Nojoto: Largest Storytelling Platform

رہتے تھے کبھی جن کے دل میں ہم جان سے بھی پیاروں کی

رہتے تھے کبھی جن کے دل میں ہم جان سے بھی پیاروں کی طرح 
بیٹھے ہیں انہی کے کوچے میں ہم آج گُنہ گاروں کی طرح 

دعویٰ تھا جنہیں ہمدردی کا خود آ کے نہ پوچھا حال کبھی 
محفل میں بلایا ہے ہم پہ ہنسنے کو ستم گاروں کی طرح 

برسوں کے سلگتے تم من پر اشکوں کے تو چھینٹے دے نہ سکے 
تپتے ہوئے دل کے زخموں پر برسے بھی تو انگاروں کی طرح 

سو روپ بھرے جینے کے لیے بیٹھے ہیں ہزاروں زہر پئے 
ٹھوکر نہ لگانا ہم خود ہیں گرتی ہوئی دیواروں کی طرح

(مجروحؔ سلطان پوری)

©Osama Azam rehte thay kabhi jin k dil mein hum
رہتے تھے کبھی جن کے دل میں ہم
Majrooh Sultanpuri مجروح سلطان پوری
#urdu #ghazal

osamaazam7042

PK

New Creator