Nojoto: Largest Storytelling Platform

۲۸ مئی ۲۰۲۰ تا ۲۳ اکتوبر ۲۰۲۳ - تین سال چار ماہ چھ

۲۸ مئی ۲۰۲۰ تا ۲۳ اکتوبر ۲۰۲۳ - تین سال چار ماہ چھبیس دن

عزیز جہانزیب ڈہر! ایک سلسلہ تھا جو ختم ہوا، ایک عہد جو تمام ہوا۔ جیسے کہتے ہیں کہ تمام بہترین چیزیں آخرکار کسی اختتام کو پہنچتی ہیں ویسے ہی ہمارے تعلق کا یہ باب آج بند ہو گیا ہے۔ اللہ کی قدرت اور نعمت ہے کہ کیسے کئی سو کلومیٹر دور بیٹھے ہم دو لوگوں نے ایک ہی ادارے میں بھرتی کے لئے امتحان دیا، کوئٹہ آنے سے پہلے ہی رابطہ بھی ہو گیا اور یہاں آ کر تو ایسا تعلق بنا کہ اب شاید ہی ٹوٹے۔ میں بذاتِ خود پہلی مرتبہ ایسے اپنے علاقے سے نکلا تھا، انجان لوگ اجنبی راستے عجیب آب و ہوا میرے لئے پریشان کن تھے، مجھے اپنی شناخت کرنا دشوار تھا لیکن آپ نے میرا ہاتھ تھاما اور ہر خوشی غمی، کامیابی ناکامی، بھوک پیاس، سردی گرمی، سفر، صبح شام سائے کی طرح ساتھ رہے، گننا شروع کریں تو فہرست طویل ہو جائے۔ الغرض آپ کو میں نے بہت ہی نفیس و ہمدرد انسان پایا اور آپ کی نسبت سے بات تو یہاں تک پہنچ گئی کہ اب مجھے سندھ سے تعلق رکھنے والا کوئی شخص ملتا ہے یا وہاں کا کہیں ذکر چھڑتا ہے تو فوراً سے پہلے آپ کا خیال آ جاتا ہے۔ آخر کو واپسی تو ہونی ہی تھی تو وہ بھی اچانک سے ہو ہی گئی۔ جہاں آپ کے تبادلے کی بے بہا خوشی ہے وہیں کہیں دوری کا غم بھی کھائے جا رہا ہے۔ انشاء اللہ امید ہے کہ آگے بھی ہمارا رابطہ برقرار رہے گا؛ اتنا عرصہ ساتھ رہ کر مجھ سے کوئی بھول چوک ہوئی ہو یا کوئی شکایت رہ گئی ہو تو میں معذرت خواہ ہوں۔ میں آپ کے حق میں دعاگو ہوں کہ آپ کا نیا سفر خوش اسلوبی سے شروع ہو اور اللہ آپکے حق میں اسانی کرے۔ آمین!
اسے جانے کی جلدی تھی سو میں آنکھوں ہی آنکھوں میں 
جہاں تک چھوڑ سکتا تھا وہاں تک چھوڑ آیا ہوں
اميد آهي ته اسان جي برادري ڊگهي عرصي تائين برقرار رهندي، هميشه لاء شڪرگذار، اسامہ ۔

©PK Note for my Brotherly Friend Jahanzeb Dahar upon his departure/transfer from Quetta to Karachi. #Farewell

osamaazam7042

PK

New Creator