قانون سے ہماری وفا دو طرح کی ہے انصاف دو طرح کا,سزا دو طرح کی ہے اک چھت پہ تیز دھوپ ہے اک چھت پہ بارشیں کیا کہئے آسماں میں گھٹا دو طرح کی ہے کس رخ سے تم کو چاہیں بھلا کس پہ مر مٹیں صورت تمہاری جلوہ نما دو طرح کی ہے کانٹوں کو آب دیتی ہے پھولوں کے ساتھ ساتھ اپنے لئے تو بادِ صبا دو طرح کی ہے خوش ایک کو کرے ہے کرے ایک کو نا خوش محبوب ایک ہی ہے ادا دو طرح کی ہے ایسا کریں کہ تنہا کہیں اور جا بسیں اس شہر میں تو آب و ہوا دو طرح کی ہے #kashmir #yqbaba #yqquotes #yqtales #heartbroken #insaf #sadness