Nojoto: Largest Storytelling Platform

میں جانتا ہوں کہ یہ تعلق بہت دِنوں تک نہیں رہے گا

میں جانتا ہوں 
کہ یہ تعلق بہت دِنوں تک نہیں رہے گا
کسی سفر کی کسی سڑک پر بغیر پوچھے بغیر بولے 
بغیر اک دوسرے کو دیکھے
نظر جُھکائے 
خود اپنی اپنی مسافتوں پر نکلنا ہو گا 
میں جانتا ہوں کسی پڑاو پہ عُمر بھر کے لئے اچانک بچھڑنا ہو گا 
سو ایسا کر لیں
ہم ایک دوجے کو دل میں بھر لیں 
میں تجھ کو سارے کا سارا رٹ لوں 
تُو مجھ کو سارے کا سارا پڑھ لے 
سُنا ہے لمبی مسافتوں کے سفر میں زادِ سفر نہ ہو 
طویل رستے نہیں ہیں کٹتے

©آئی ایس احمد Rastay
میں جانتا ہوں 
کہ یہ تعلق بہت دِنوں تک نہیں رہے گا
کسی سفر کی کسی سڑک پر بغیر پوچھے بغیر بولے 
بغیر اک دوسرے کو دیکھے
نظر جُھکائے 
خود اپنی اپنی مسافتوں پر نکلنا ہو گا 
میں جانتا ہوں کسی پڑاو پہ عُمر بھر کے لئے اچانک بچھڑنا ہو گا 
سو ایسا کر لیں
ہم ایک دوجے کو دل میں بھر لیں 
میں تجھ کو سارے کا سارا رٹ لوں 
تُو مجھ کو سارے کا سارا پڑھ لے 
سُنا ہے لمبی مسافتوں کے سفر میں زادِ سفر نہ ہو 
طویل رستے نہیں ہیں کٹتے

©آئی ایس احمد Rastay
nojotouser7245743110

Ahmad Rajput

New Creator