Nojoto: Largest Storytelling Platform

کسی غلط بات کو ٹھیک کرنے کے چکر میں جب اس بات کو

کسی غلط  بات کو ٹھیک کرنے کے چکر میں جب اس بات کو تبدیل کیا  جاتا ہے  تو وہ اور بھی  ذیادہ مضحکہ خیز ہو جاتی ہے ۔۔پہلے انھوں نے آرڈر جاری کیا کہ پولیس سٹیشن میں کوئی کیمرہ موبائل کے ساتھ نہ آۓ۔۔ اس پر جب جوتے پڑنے لگے تو کہا گیا کہ نہیں نہیں۔۔ کہا گیا ہے کہ  ڈیوٹی کے اوقات میں ایس ایچ او سے کم رینک کا بندہ موبائل استعمال نہ کرے۔۔  ایک پولیس والا کیوں نہ رکھے اپنے پاس موبائل ؟؟ وجہ ؟؟ الٹا اس کو تو well connected ہونا چاہیے تاکہ ایمرجنسی میں اس سے  فوری رابطہ ہو سکے۔۔ وہ فوری طور پر ریسپانس دے سکے۔۔ 
کوئی ایک وجہ بتا دیں کہ ایک پولیس اہلکار اپنے پاس دوران ڈیوٹی  موبائل فون کیوں نہ رکھے ؟؟ دراصل جو وڈیوز لیک ہو رہی ہیں وہ نچلے درجے کے پولیس اہلکار خود بنا رہے ہیں۔۔ پولیس کے عقوبت خانوں تک اور کس کی پہنچ ہے ؟؟  ٹوٹل حماقتیں ماری  جا رہی  ہیں سرکار کی طرف سے ۔۔مگر  یہ سرکار  خوش قسمت ہے کہ ان کو ایسے حامی ملے ہیں جو ان کے گوبر کو سوہن حلوہ بنا کر پیش کرتے ہیں۔۔ چاہے اس کو چکھ کر ہی ثابت کیوں نہ کرنا پڑے ۔
ڈاکٹر یاسر ارشاد