Nojoto: Largest Storytelling Platform

read caption..🍁🍁 *بیساکھی* یادیں بھی بالکل بیساک

read caption..🍁🍁 *بیساکھی*
یادیں بھی بالکل بیساکھی کی طرح ہوتی ہے اچھی ہو تو یاد آنے پر آپ کو نئی زندگی کا سہارا دے دیتی ہیں اور آپ کو لگتا ہی نہیں کہ آپ کسی سہارے کے محتاج جی رہے ہیں یہ آپ میں جینے کی نئی امنگ بیدار کردیتی ہیں۔۔۔لیکن۔۔۔اگر یہی یادیں بری ہو تو آپ کو سسک سسک کر جینے پر مجبور کر دیتی ہے آپ ہر قدم پر معذور محسوس کرتے ہے یہ آگے نہیں بڑھنے دیتی یوں لگتا ہے بس رینگ رینگ کر جی رہے ہیں کوئی امید نہیں ہے بس یہ بیساکھی ہے اور ہم ہیں اور پھر اس یادوں کی بیساکھی کی بوسیدہ لکڑی کمزور ہونے لگتی ہے اور ہم ڈر جاتے ہیں کہ کسی دن چلتے چلتے یہ بیساکھی ٹوٹ جاۓ گی اور ہم منه کے بل زمین پر گر پڑیں گے اور کوئی ہمیں بچانے نہیں آۓ گا ہاں اور پھر ایسا ہی ہوتا ہے ہمارا یہ ڈر حقیقت کا روپ دھار لیتا ہے اور ہماری بیساکھی ٹوٹ جاتی ہے ہم گر جاتے ہیں ہمیں تکلیف ہوتی ہے ہم مدد کے لیے چلاتے ہیں پر کوئی ہماری فریاد نہیں سنتا اور ہم مایوس ہوجاتے ہیں لیکن جیسے ہی ہماری امید کا دیا بجھنے لگتا ہے کہ پھر چند اچھی یادیں اپنی بیساکھی لیے چلی آتی ہے ہمیں سہارا دیتی ہے ہمیں نئی زندگی کے آغاز کا حوصلہ دیتی ہے اور ہم بلآخر جینے لگتے ہیں مگر پھر ہم جینے ہی لگتے ہیں کہ بری یادیں ہماری اچھی والی بیساکھی توڑ دیتی ہے اور ہمیں وہی بوسیدہ لکڑی والی بیساکھی تھما دیتی ہے اور ہم پھر سے گرجاتے ہیں اور یوں ہی اس بیساکھی کے سہارے ہمارے جینے مرنے کا عمل جاری رہتا ہے۔۔۔۔ہم سب یادوں کی بیساکھی کے سہارے جی رہے ہیں بس فرق یہ ہے کہ کسی کے پاس اچھی والی بیساکھی ہے تو کسی کے پاس بوسیدہ یادوں کی کمزور بیساکھی۔۔۔!!
❤💔
ازقلم = آمنہ
#Walking #stick #Pain #Poetry