Nojoto: Largest Storytelling Platform

میں سچا مسلماں ۔۔۔ میں قاری ، نمازی ، ہوں سچا مسل

میں سچا مسلماں ۔۔۔

میں قاری ، نمازی ، ہوں سچا مسلماں
میں سب ہوں  مگر ہوں نہ حق شناساں

میں پڑھتا ہوں تسبیح ، دیتا ہوں زکوٰۃ
میرا ایماں بن گئ ہے مگر دولت اور طاقت

میں دیانت کا دیتا ہوں درس ہر جگہ
مل جائے جو کرسی بُھلا دیتا ہوں سب کچھ

میں کرتا ہوں احترام اذان و صلوٰۃ کا
مجھے سنائی نہیں دیتیں مگر غریب کی آہیں

میں سچائی کا پیکر بَنا پِھرتا ہوں ہر جگہ
جھوٹ و فریب سے مگر گہرا ہے دوستانہ

میں ڈراتا ہوں سب کو آخرت کے حساب سے
میں کرتا نہیں حساب مگر اپنے حلال و حرام کا

سمجھایا تھا کسی نے ہے دنیا یہ فانی
یہ دولت، یہ شہرت ، یہ تختِ شاہی

میں بھول چکا مگر وہ ضروری باتیں
میں کر چکا سودا اپنے ایمان و آخرت کا

©Qamar Fatima #Hypocrisy
میں سچا مسلماں ۔۔۔

میں قاری ، نمازی ، ہوں سچا مسلماں
میں سب ہوں  مگر ہوں نہ حق شناساں

میں پڑھتا ہوں تسبیح ، دیتا ہوں زکوٰۃ
میرا ایماں بن گئ ہے مگر دولت اور طاقت

میں دیانت کا دیتا ہوں درس ہر جگہ
مل جائے جو کرسی بُھلا دیتا ہوں سب کچھ

میں کرتا ہوں احترام اذان و صلوٰۃ کا
مجھے سنائی نہیں دیتیں مگر غریب کی آہیں

میں سچائی کا پیکر بَنا پِھرتا ہوں ہر جگہ
جھوٹ و فریب سے مگر گہرا ہے دوستانہ

میں ڈراتا ہوں سب کو آخرت کے حساب سے
میں کرتا نہیں حساب مگر اپنے حلال و حرام کا

سمجھایا تھا کسی نے ہے دنیا یہ فانی
یہ دولت، یہ شہرت ، یہ تختِ شاہی

میں بھول چکا مگر وہ ضروری باتیں
میں کر چکا سودا اپنے ایمان و آخرت کا

©Qamar Fatima #Hypocrisy
qamarfatima3575

Qamar Fatima

New Creator