Nojoto: Largest Storytelling Platform

پیار سے سمجھایا کریں ، بات کیا کریں ، اپنی بات رکھ

پیار سے سمجھایا کریں ، بات کیا کریں ، اپنی بات رکھا کریں ۔
جب آپشن ہو نرمی سے ، حکمت سے ، دھیمے لہجے میں بات کرنے کی تو ترش و تیز لب و لہجہ یا اگلے کے گلے ہی پڑ جانا صرف بیزار کرے گا بلکہ سامنے والے پریشان حال کو اور اداس کرے گا ۔ 
اکثر مشاہدہ رہا کہ بات اتنی قیمتی ، گہری اور کارآمد ہوتی ہے لیکن کہنے کا انداز ، وقت اور الفاظ ساری قیمت گرا دیتے ہیں ۔ ایسی تیز ٹون رکھی جاتی ہے یا ایسے ہلکے الفاظ کہ ساری طبیعت ہی مکدر ہوجائے ۔ 
اپنے جملوں کو مزین کرنا سیکھیے ۔۔۔ اچھے الفاظ اور خوبصورت و معتدل لہجے میں کی گئی بات دل تک اثر رکھتی ہے ۔

©व@हिD️
   Khud_Se_Khamoshi  Priya Gour  Author Shivam kumar Mishra  h m alam s  Gautam Kumar  Author Shivam kumar Mishra