اے میرے فن کے پرستار تجھے کیا معلوم کتنے دکھ سہتا ہے فنکار تجھے کیا معلوم کتنی راتوں کا لہو پی کر نکھرتی ہے غزل کیسے ہم لکھتے ہیں اشعار تجھے کیا معلوم رات جب جشنِ چراغاں میں مگن تھی دنیا کون رویا پسِ دیوار تجھے کیا معلوم اس چمن میں جسے ہم اپنی فضا کہتے ہیں سانس لینا بھی ہے دشوار تجھے کیا معلوم قدروقیمت میرے دل سوختہ ارمانوں کی میری خوشیوں کے خریدار ! تجھے کیا معلوم تو تماشائی نہیں ، کھیل میں شامل ہے مگر تیرا ہے کونسا کردار تجھے کیا معلوم #bewafa #maloom #tanha #yaad #broken