Nojoto: Largest Storytelling Platform

پہلی بار عائشہ مولوی کے پاس اپنےشوہر کی دوسری شادی

پہلی بار عائشہ مولوی کے پاس اپنےشوہر کی دوسری شادی کی شکایت لے کر گئی ،
مولوی الزام احمد کی دوسری بیوی  پر ڈالتے ہوئے  گویا ہوئے، "میمونہ نے احمد کو فریب دے کر اس سے شادی کی ہے، بے شک  عورت کی سب سے بڑی دشمن دوسری عورت ہوتی ہے۔"
عرصے بعدمحلے کے اوباش ، سفیان ، نے زینب کی عصمت دری کی تب عائشہ دوسری دفعہ، مولوی صاحب کے حضور اپنی بیٹی کی فریاد لے کر پہنچی ، مولوی طیش میں آکر بولے، " میں نہیں کہتا تھا اپنی بیٹی کے لباس پر توجہ دو۔"

عائشہ نے رو بہ فلک ہو کر ٹھنڈی  آہ بھری اور سوچا، "بے شک مرد کا سب سے بڑا دوست دوسرا مرد ہوتاہے۔" 
عائشہ جب واپس جانے لگی تو اسے مولوی کی وہ بات یاد آنے لگی جو وہ ہر بار منبر سے سناتا تھا، "اللّٰہ نے مرد کو اپنی طبیعت پر پیدا کیا ہے."

©Alien's Cry #rapeculture

nojotouser1382666180

Alien's Cry

New Creator