Nojoto: Largest Storytelling Platform

ہمرا تعلق ایسی قوم سے ہے جو معاشرے کی حقیقت تو بدل

ہمرا تعلق ایسی قوم سے ہے جو معاشرے کی حقیقت تو بدلنا چاہتی ہے لیکن حقیقت کو تسلیم کرنے سے قاصر ہے
اور اگر کوئی حقیقت کو تسلیم کر کے ہمیں آئینہ دکھائے تو ہمارے نزدیک اس سے برا انسان کوئی نہیں ہوگا
اب منٹو کو ہی لے لیجئے اس نے بھی ہمیں آئینہ دکھایا لیکن اس پہ بھی انگلی اٹھائی گئی اور اٹھائی جا رہی ہے۔
اگر آپکو مسئلہ طوائف سے ہے تو آپ اسکی حقیقت کیوں نہیں دیکھتے؟ نظر تو آپکی اس عورت پر بھی ہوتی ہے جو حلال روزی کمانے باہر نکلتی ہے۔۔۔ہمارے ارد گرد طلاق یافتہ،بے سہارا خواتین موجود ہیں انکی ہم مدد کریں بھی تو یا آپ کے کردار پہ انگلی اٹھائی جائے گی کہ تم اس عورت کی مدد کس حق سے کر رہے ہو یا پھر آپکی نیت اس عورت پہ خراب ہو جائے گی؟ قصور کس کا ہے؟
اور اگر اس معاشرے میں موجود سب مرد شریف ہیں تو پھر طوائف کا کاروبار کیسے چلتا ہے؟؟؟

مجھے نہیں معلوم میرے الفاظ کو کس رنگ میں لیا جائے گا لیکن اگر آپ کچھ واقعی میں بدلنا چاہتے ہیں تو پہلے آپ آئینہ دیکھیں اور حقیقت کو تسلیم کریں کیونکہ اس معاشرے کا  حصہ آپ بھی ہیں۔۔۔!!اور اگر آپ ایسا نہیں کر سکتے تو آئینہ دکھانے والے پہ انگلی مت اٹھائیں
آپ حقیقت کو رد کر کے خود کو دھوکا دے رہیں ہیں
کسی کا کچھ بھی نہیں جاتا۔۔
#Salam #Reality
 raushan singh faraz... Gaurav Kukreti shAhtAj cuteipiE Ravi Khorwal