ارادتاً 'کلیاتِ اقبال' سے فراموش کردہ اشعار "زندگانی ہو گئی ہے موت سے بدتر مجھے اس بڑی سرکار کے قابل مری فریاد ہے چل، حضوری میں شہِ یثربؐ کی تو لے کر مجھے میرا کیا منہ ہے کہ اس سرکار میں جائوں مگر تیرے جیسا مل گیا تقدیر سے رہبر مجھے واسطہ دوں گا اگر لختِ دل زہرا ؓ کا میں غم میں کیوں کر چھوڑ دیں گے شافعِ محشرؐ مجھے ہوں مریدِ خاندانِ خفتۂ خاکِ نجف موجِ دریا آپ لے جائے گی ساحل پر مجھے رونے والا ہوں شہیدِ کربلا کے غم میں میں کیا دُرِ مقصد نہ دیں گے ساقیِ کوثر مجھے دل میں ہے مجھ بے عمل کے داغِ عشقِ اہلِ بیت ڈھونڈتا پھرتا ہے ظّلِ دامنِ حیدرؓ مجھے جا ہی پہنچے گی صدا پنجاب سے دہلی تلک کر دیا ہے گرچہ اس غم نے بہت لاغر مجھے آہ ! تیرے سامنے آنے کے ناقابل ہوں میں منہ چھپا کر مانگتا ہوں تجھ سے وہ سائل ہوں میں." امام حسین