Nojoto: Largest Storytelling Platform

تُم خوش نہ رہ سکو گے کبھی اس انا کے ساتھ روؤ گے پھ

تُم خوش نہ رہ سکو گے کبھی اس انا کے ساتھ
روؤ گے پھُوٹ پھُوٹ کے میرا گنوا کے ساتھ

مل جائے گی مجھے بھی کوئی منزلِ مراد 
رستے نکل ہی آئیں گے، اُس کی عطا کے ساتھ

بس اب درِ قبول کے کُھلنے کی دیر ہے 
ہم مانگتے ہیں آپ کو ہر اک دعا کے ساتھ 

جاری ہوئے ہیں زخم اسیروں کی پیاس پر
آنکھیں ہوئیں فرات، غمِ کربلا کے ساتھ

منہدی اُنھیں پسند ہے سو ہم نے رکھ دیا
کاسہ درِ رسولؐ پہ دستِ حنا کے ساتھ

لے جائے گا یہ عشق بہا کر ہمیں، کنول
"ڈوبیں گے ہم ضرور مگر ناخدا کے ساتھ"  

کنول ملک #nojotohindi #nojotopoetry #nojotourdu #nojotoapp #nojotoofficial #nojotowriters #nojotoquotes #nojotophotographers
#like4likes 
#likeforfollow
تُم خوش نہ رہ سکو گے کبھی اس انا کے ساتھ
روؤ گے پھُوٹ پھُوٹ کے میرا گنوا کے ساتھ

مل جائے گی مجھے بھی کوئی منزلِ مراد 
رستے نکل ہی آئیں گے، اُس کی عطا کے ساتھ

بس اب درِ قبول کے کُھلنے کی دیر ہے 
ہم مانگتے ہیں آپ کو ہر اک دعا کے ساتھ 

جاری ہوئے ہیں زخم اسیروں کی پیاس پر
آنکھیں ہوئیں فرات، غمِ کربلا کے ساتھ

منہدی اُنھیں پسند ہے سو ہم نے رکھ دیا
کاسہ درِ رسولؐ پہ دستِ حنا کے ساتھ

لے جائے گا یہ عشق بہا کر ہمیں، کنول
"ڈوبیں گے ہم ضرور مگر ناخدا کے ساتھ"  

کنول ملک #nojotohindi #nojotopoetry #nojotourdu #nojotoapp #nojotoofficial #nojotowriters #nojotoquotes #nojotophotographers
#like4likes 
#likeforfollow
merajwarsi4682

Meraj Warsi

New Creator