تم وہ عورت ہو جسے خدا نے آدم کی پسلی سے پیدا کیا تم وہ عورت ہو جس کے حُسن کو تشبیہ دینے کے لئے خالقِ کائنات نے چاند تارے پھول خوشبو جگنو اور آگ کو تخلیق کیا دنیا کے ہر مذہب کا انسان تمہاری خاطر اپنے اپنے خدا کے سامنے اپنا ماتھا رگڑتا ہے تمہاری آرائش کے لئے انسان نے پہاڑ کھود کر سونا نکالا اور تمہارے لباس کے لئے ریشم کے کیڑے تک سے ریشم حاصل کی گئی ریت سے شیشہ اور پھر اُس شیشے سے تمہاری کلائی کے واسطے چوڑی تیار کی گئی تمہارے لئے پُھولوں کے باغات لگائے گئے اور پھر اُن باغات کے سب سے خوبصورت پھول تمہارے بالوں میں سجانے کے واسطے چُنے گئے شاعروں نے تمہاری شان میں دیوان لکھے ادیبوں نے تمہاری ذات پر لکھ لکھ کر دنیا جہاں کی لائیبریریاں بھر دیں فقط تم سے ہر انسان کی تکمیل ممکن ہے.. ©Nazrul Islam Faateh #Beautiful #Shayari #Love #Muhabbat #Dil #Pain #Nojoto #Trending #poem #Poetry