Nojoto: Largest Storytelling Platform

پیار کے دیپ جلانے والے کُچھ کُچھ پاگل ہوتے ہیں آپن

پیار کے دیپ جلانے والے کُچھ کُچھ پاگل ہوتے ہیں
آپنی جان سے جانے والے کُچھ کُچھ پاگل ہوتے ہیں
جان سے پیارے لوگوں سے کُچھ تو پردہ لازم ہے
ساری بات بتانے والے کُچھ کُچھ پاگل ہوتے ہیں
ہجر کے گہرے زخم ملے تو مُجھکو احساس ہوا
پاگل کو سمجھانے والے کُچھ کُچھ پاگل ہوتے ہیں
پیار جنہیں ہو جاے اُن کو چین کب ملتا ہے
شب بھر اشک بہانے والے کُچھ کُچھ پاگل ہوتے ہیں
اُسکے عشق میں بھیگ کے ہم کو یہ احساس ہوا
دل کی بات میں آنے والے کُچھ کُچھ پاگل ہوتے ہیں۔۔
A .s شاعری