Nojoto: Largest Storytelling Platform

خیال اس بات کا دل سے مرے اکثر نہیں جاتا میں گھر جا

خیال اس بات کا دل سے مرے اکثر نہیں جاتا
میں گھر جانے کی جلدی میں عموماً گھر نہیں جاتا

مجھے اک مسئلہ درپیش ہے کہ ہاتھ تو میرے
ترے پاؤں تلک جاتے ہیں لیکن سر نہیں جاتا

کسی کی بددعا ہے یا مرے پاؤں نہیں میرے
جہاں جانا ضروری ہو وہاں اکثر نہیں جاتا

وہ میرے ساتھ چلتا ہے کہ میں تنہا نہ ہو جاؤں
مگر اک فاصلہ رکھ کر جہاں پتھر نہیں جاتا

سُنا ہے آسمانوں سے ابابیلیں اترتی ہیں 
مقابل ابرہہہ کے جب کوئی لشکر نہیں جاتا

غلط فہمی میں مت رہنا تعلق ٹوٹ جائے تو
تعلق مار دیتا ہے تعلق مر نہیں جاتا

وہ میرا دائرہ ہے اور میں اس میں مقید ہوں
میں چاہوں بھی نصیر اس سے کبھی باہر نہیں جاتا

نصیر بلوچ

©Dr.Majid Ali Majid Official
  #HappyRoseDay  Sethi Ji Reeda Rajat Bhardwaj sartaj मुखौटा A HIDDEN FEELINGS