Nojoto: Largest Storytelling Platform

~ نہیں سمجھے گا ~ میں جانتا ہوں کہ تو مری بات نہی

~ نہیں سمجھے گا ~

میں جانتا ہوں کہ تو مری بات نہیں سمجھے گا 
سمجھ بھی جائے تو اصل بات نہیں سمجھے گا

بھرے پیٹ کے ساتھ تجھے یہ کیسے سمجھ آئے ،
کیسے کٹتی ہے فاقہ زدہ رات، نہیں سمجھے گا

تجھے تو پسند  ہے بارش  یہ جانتا ہوں  لیکن  ،
غریب کو پسند نہیں برسات، نہیں سمجھے گا 

موت کے خوف سے خدا کو یاد رکھنا پڑتا ہے ،
ورنہ کیا مزہب اور احکامات، نہیں سمجھے گا   

تیرا شکریہ کہ کبھی اوقات میں رہنے کو نہیں کہا ،
ورنہ یہاں کیا ہے میری اوقات ، نہیں سمجھے گا 

احباب مجھے سمجھانے آتے ہیں مگر کہتے ہیں ،
دیکھ لیتے ہیں کر کے ملاقات، نہیں سمجھے گا!

عثمان
عین سائیں
جولائی 30, 2018

#my_Poetry_Aen_Saen نہیں سمجھے گا ۔ ۔۔