کتاب سادہ رہے گی کب تک، کبھی تو آغاز باب ہو گا جنہوں نے بستی اجاڑ ڈالی، کبھی تو ان کا حساب ہو گا سحر کی خوشیاں منانے والو، سحر کے تیور بتا رہے ہیں ابھی تو اتنی گھٹن بڑھے گی کہ سانس لینا عذاب ہو گا وہ دن گئے جب ہر ستم کو ادائے محبوب کہہ کے چپ تھے اٹھے گی ہم پر جو اینٹ کوئی تو پتھر اسکا جواب ہوگا سکونِ سحرا میں بسنے والو، ذرا رتوں کا مزاج سمجھو جو آج کا دن سکون سے گزرا تو کل کا موسم خراب ہوگا #iok #today #video #brutal #sad #broken #inteqaam