Nojoto: Largest Storytelling Platform

بےچینی۔۔۔ جب کردیا آزاد خود کو ہر اِک یاد سے تیری

بےچینی۔۔۔

جب کردیا آزاد خود کو ہر اِک یاد سے تیری،
یہ کیسی بےقراری ہے کہ پھر بھی جینے نہیں دیتی،

جب مِٹا دیا ہر وہ راستہ جو جاتا تھا تیری جانب،
یہ کیسی بےبسی ہے کہ راستے کے نشاں نہیں مِٹتے،

جب توڑ دیا ہر وہ تعلق جو باقی تھا،
یہ کیسی منزل ہے کہ پھر سنبھلنے نہیں دیتی،

جب گَلے لگا لیا ہر اِک زخم کو ہنس کر،
یہ کیسی جیت ہے کہ پھر ہنسنے نہیں دیتی۔۔۔۔

©Qamar Fatima #bechaini

qamarfatima3575

Qamar Fatima

New Creator