Nojoto: Largest Storytelling Platform

زندگی کے سفر میں کوئی بھی رستہ نہیں دیتا زمیں واقف

زندگی کے سفر میں کوئی بھی رستہ نہیں دیتا
زمیں واقف نہیں بنتی فلک سایہ نہیں دیتا

خوشی اور غم کے موسم سب کے اپنے اپنے ہوتے ہیں
کسی کو اپنے حصّے کا کوئی لمحہ نہیں دیتا

اداسی جس کے دل میں ہو اسی کی نیند اڑتی ہے
کسی کو اپنی آنکھوں سے کوئی سپنا نہیں دیتا

ضُعف سے جو بھی گر جائے اسے خود اٹھنا پڑتا ہے
کوئی بھی اس کی خاطر سفر میں وقفہ نہیں دیتا

اٹھانا خود ہی پڑتا ہے تھکا ٹوٹا بدن اپنا
کہ جب تک سانس چلتی ہے کوئی کاندھا نہیں دیتا  #yqbaba  #yqquotes  #yqshayari #yqtales #yqtanha