آخری سفر نہ ہوگی خبر اخباروں میں نہ محبت کی داستانوں میں ہم گر ملے تو منوں مٹی تلے یا پھر ویراں شبستانوں میں ہاتھ منہ میں ڈال کے ہنسنے والے غیر کی باتوں پر بہکنے والے کریں گے ماتم دیکھنا ایک دن تنہا اور وہ بھی وحشت کے ٹھکانوں میں ہم ایسے کھو جائیں گے ایک دن ڈھونڈنے سے بھی نہ ملیں گے افسانوں میں وہ کیا پڑھ پائیں گے تاثرات چہرے کے جو کبھی کچھ ڈھونڈ نہ پائے کھلی کتابوں میں قہقہوں کی صدائیں ہونگی یا ہر طرف ماتم ہوگا یا پھر مجھے ڈھونڈا جائے گا کہیں دیوانوں میں لکھ رہا ہوں اپنے مرنے پر ایک آخری غزل ذلی کیونکہ ایسی غزل لکھی جاتی ہے کہیں ایک بار زمانوں میں ازقلم۔ ذوالقرنین ذلی ©Zulqarnain Zilli #afterdeath #nolonglife #zulqarnainzillipoetry #zulqarnainzilli #Smile S.Sejal💓 Fatima Ali ★Zk mømîñ★ Hanif QamarAbadi Alfaz dil ke ❤️✍️