خفا ہونا مَنا لینا یہ صدیوں سے روایت ہے محبت کی علامت ہے گِلے شکوے کرو مجھ سے تمہیں اِس کی اجازت ہے مگر یہ یاد رکھنا تم کبھی ایسا بھی ہوتا ہے ہوائیں رُخ بدلتی ہے خزائیں لوٹ آتی ہے خطائیں ہو بھی جاتی ہے خطا ہونا بھی ممکن ہے مگر یوں ہاتھ سے دامن کبھی چھوڑا نہیں کرتے تعلق ٹوٹ جانے سے کبھی ٹوٹا نہیں کرتے! #poetry #poem #ghazal #taluq #khafa