Nojoto: Largest Storytelling Platform

کہتے ہیں بڑے فخر سے ہم غم نہیں کرتے ماتم کی صدا سن

کہتے ہیں بڑے فخر سے ہم غم نہیں کرتے
ماتم کی صدا سنتے ہیں ماتم نہیں کرتے
اپنا کوئی مرتا ہے تو روتے ہو تڑپ کر
پر سبط پیمبر کا کبھی غم نہیں کرتے
وہ لوگ بھلا سمجھیں گے کیا رمزِ شہادت
جو عید تو کرتے ہیں محرم نہیں کرتے
کیوں آپ کا دل جلتا ہے کیوں جلتا ہے سینہ
ہم آپ کے سینے پہ تو ماتم نہیں کرتے
گریہ کیا یعقوب نے ان کو بھی تو ٹوکو
یوسف ابھی زندہ ہیں یو غم نہیں کرتے
آدم نے تو حوا کے لیے پیٹا ہے سینہ
سمجھاؤ انہیں زندوں کا ماتم نہیں کرتے
حمزہ تو شہیدوں کے بھی سردار ہیں لیکن
کرتے نہ محمد ﷺ تو چلو ہم بھی نہ کرتے
حق بات ہے بس بغضِ علی کا ہے یہ چکر
تم اس لئے شبیر ع کا ماتم نہیں کرتے
ہمت ہے تو محشر میں پیمبر سے یہ کہنا
ہم زندہ و جاوید کا ماتم نہیں کرتے
محسن یہ مقبول روایت ہے جہاں میں
قاتل کبھی مقتول کا ماتم نہیں کرتے

©Shahzada moin #Night #hussain #karbala #viral #treanding
کہتے ہیں بڑے فخر سے ہم غم نہیں کرتے
ماتم کی صدا سنتے ہیں ماتم نہیں کرتے
اپنا کوئی مرتا ہے تو روتے ہو تڑپ کر
پر سبط پیمبر کا کبھی غم نہیں کرتے
وہ لوگ بھلا سمجھیں گے کیا رمزِ شہادت
جو عید تو کرتے ہیں محرم نہیں کرتے
کیوں آپ کا دل جلتا ہے کیوں جلتا ہے سینہ
ہم آپ کے سینے پہ تو ماتم نہیں کرتے
گریہ کیا یعقوب نے ان کو بھی تو ٹوکو
یوسف ابھی زندہ ہیں یو غم نہیں کرتے
آدم نے تو حوا کے لیے پیٹا ہے سینہ
سمجھاؤ انہیں زندوں کا ماتم نہیں کرتے
حمزہ تو شہیدوں کے بھی سردار ہیں لیکن
کرتے نہ محمد ﷺ تو چلو ہم بھی نہ کرتے
حق بات ہے بس بغضِ علی کا ہے یہ چکر
تم اس لئے شبیر ع کا ماتم نہیں کرتے
ہمت ہے تو محشر میں پیمبر سے یہ کہنا
ہم زندہ و جاوید کا ماتم نہیں کرتے
محسن یہ مقبول روایت ہے جہاں میں
قاتل کبھی مقتول کا ماتم نہیں کرتے

©Shahzada moin #Night #hussain #karbala #viral #treanding