Nojoto: Largest Storytelling Platform

محبت کا اثر ھوگا، غلط فہمی میں مت رہنا وہ بدلے گا

محبت کا اثر ھوگا، غلط فہمی میں مت رہنا
وہ بدلے گا چلن اپنا، غلط فہمی میں مت رہنا

تسلی بھی اسے دینا کہ ممکن ھے میں لوٹ آؤں
مگر یہ بھی اسے کہنا، غلط فہمی میں مت رہنا

تمھارا تھا، تمھارا ھوں، تمھارا ہی رھوں گا میں
میرے بارے میں اس درجہ، غلط فہمی میں مت رہنا

محبت کا بھرم ٹوٹا ھے اب چھپ چھپ کے روتے ھو
تمہیں میں نے کہا تھا ناں، غلط فہمی میں مت رہنا

بچا لے گا تمہیں صحرا کی تپتی دھوپ سے كوئى
کسی کی یاد کا سایہ، غلط فہمی میں مت رہنا   

تیمور حسن تیمور

🔥

waqasmalik2069

hadiya malik

New Creator