Nojoto: Largest Storytelling Platform

خوابوں سے تہی بے نور آنکھیں ہر شام نئے منظر چاہیں

خوابوں سے تہی بے نور آنکھیں 
ہر شام نئے منظر چاہیں 

بے چین بدن پیاسی روحیں 
ہر آن نئے پیکر چاہیں 

بے باک لہو 
ان دیکھے سپنوں کی خاطر 

جانے ان جانے رستوں پر 
کچھ نقش بنانا چاہتا ہے 

بنجر پامال زمینوں میں 
کچھ پھول کھلانا چاہتا ہے 

یوں نقش کہاں بن پاتے ہیں 
یوں پھول کہاں کھلنے والے 

ان بدن دریدہ روحوں کے 
یوں چاک کہاں سلنے والے 

بے باک لہو کو حرمت کے آداب سکھانے پڑتے ہیں 
تب مٹی موج میں آتی ہے 

تب خواب کے معنی بنتے ہیں 
تب خوشبو رنگ دکھاتی ہے

(افتخار  عارف)

©Osama Azam خوابوں سے تہی بے نور آنکھیں۔۔۔ افتخار عارف 
#IftikharArif
خوابوں سے تہی بے نور آنکھیں 
ہر شام نئے منظر چاہیں 

بے چین بدن پیاسی روحیں 
ہر آن نئے پیکر چاہیں 

بے باک لہو 
ان دیکھے سپنوں کی خاطر 

جانے ان جانے رستوں پر 
کچھ نقش بنانا چاہتا ہے 

بنجر پامال زمینوں میں 
کچھ پھول کھلانا چاہتا ہے 

یوں نقش کہاں بن پاتے ہیں 
یوں پھول کہاں کھلنے والے 

ان بدن دریدہ روحوں کے 
یوں چاک کہاں سلنے والے 

بے باک لہو کو حرمت کے آداب سکھانے پڑتے ہیں 
تب مٹی موج میں آتی ہے 

تب خواب کے معنی بنتے ہیں 
تب خوشبو رنگ دکھاتی ہے

(افتخار  عارف)

©Osama Azam خوابوں سے تہی بے نور آنکھیں۔۔۔ افتخار عارف 
#IftikharArif
osamaazam7042

PK

New Creator