Nojoto: Largest Storytelling Platform

حامی بھی نہ تھے منکر ِ غالبؔ بھی نہیں تھے ہم اہلِ

حامی بھی نہ تھے منکر ِ غالبؔ بھی نہیں تھے 
ہم اہلِ تذبذب کسی جانب بھی نہیں تھے 

اس بار بھی دنیا نے ہدف ہم کو بنایا 
اس بار تو ہم شہہ کے مصاحب بھی نہیں تھے 

بیچ آئے سر قریۂ زر جوہر پندار 
جو دام ملے ایسے مناسب بھی نہیں تھے 

مٹی کی محبت میں ہم آشُفتہ سروں نے 
وہ قرض اتارے ہیں کہ واجب بھی نہیں تھے 

لو دیتی ہوئی رات سخن کرتا ہوا دن 
سب اس کے لیے جس سے مخاطب بھی نہیں تھے

©Osama Azam مٹی کی محبت میں ہم آشفتہ سروں نے 
وہ قرض اتارے ہیں کہ واجب بھی نہیں تھے

#IftikharArif #Urdu #Pakistan
حامی بھی نہ تھے منکر ِ غالبؔ بھی نہیں تھے 
ہم اہلِ تذبذب کسی جانب بھی نہیں تھے 

اس بار بھی دنیا نے ہدف ہم کو بنایا 
اس بار تو ہم شہہ کے مصاحب بھی نہیں تھے 

بیچ آئے سر قریۂ زر جوہر پندار 
جو دام ملے ایسے مناسب بھی نہیں تھے 

مٹی کی محبت میں ہم آشُفتہ سروں نے 
وہ قرض اتارے ہیں کہ واجب بھی نہیں تھے 

لو دیتی ہوئی رات سخن کرتا ہوا دن 
سب اس کے لیے جس سے مخاطب بھی نہیں تھے

©Osama Azam مٹی کی محبت میں ہم آشفتہ سروں نے 
وہ قرض اتارے ہیں کہ واجب بھی نہیں تھے

#IftikharArif #Urdu #Pakistan
osamaazam7042

PK

New Creator