Nojoto: Largest Storytelling Platform

Title: سچا واقعہ Story: میرا یہ سچا واقعہ ہے۔ ہم

Title: سچا واقعہ
Story: 
میرا یہ سچا واقعہ ہے۔ ہم تین پورشن کے گھر میں رہتے تھے۔ سب سے اوپر والی منزل پر میرے تایا رہتے تھے۔ وہ ذرا ذہنی بیمار تھے اس لیے میری تائ اپنی اکلوتی بیٹی کو لے کہ اکثر میکے گئی رہتی تھیں۔ تایا گھر سے اکثر کہیں باہر ہی گھوم پھر رہے ہوتے تھے۔ تالہ لگا کہ بھی نہیں جاتے تھے۔ میں ایک دن اُن کے کمرے میں چلی گئی۔ وہاں مجھے عملیات کی ایک کتاب ملی۔ وہ میں نے شوقیہ پڑھنے کے لیے اُٹھالی۔ یہ بات میرے بھائی کو پتہ تھی۔ میں نے وہ کتاب سکول بیگ میں رکھ لی تھی۔ مجھے اُس کتاب کی سمجھ نہیں آتی تھی۔ بس یہ معلوم تھا کہ اس کو پڑھنے سے جن سے ملاقات ہو جائے گی۔ بھائی نے یہ بات امی کو بتا دی۔ مجھے ڈانٹ پڑی۔ میں نے وہ کتاب گھر میں جہاں قرآن رکھنے والی الماری تھی اُس میں چُھپا دی کہ خُدانخواستہ جن نکلے تو قرآن دیکھ کہ بھاگ جائے۔ وہ کتاب رکھی رہی اور میں سیکنڈ ایئر میں آگئی۔ پھر میں نے فیصلہ کیا کہ اب جن سے ملاقات کرنی ہی ہے۔ اُس میں کئ طریقے لکھے تھے جیسے الّو کی چربی خریدیں۔ ہرن کا گوشت منگوائیں۔ فلاں منتر پڑھیں۔ میرے لئے آسان نہیں تھا۔ پھر میں نے ایک وظیفے کا انتخاب کیا جو کرنے سے تیسرے دن جن آ جاتا ہے۔ میں نے امی کو کہا کہ جمہ کی چھٹی کرکے پیر کو ہونے والے ٹیسٹ کی تیاری کرنی ہے۔ جھوٹ بولنا پڑا کیونکہ اصل مقصد جن بُلانا تھا۔ 
میں نے جُمے کو وظیفہ کیا رات کو۔ پھر اگلی رات دوبارہ وظیفہ کیا۔ اُسی رات خواب میں دیکھا کہ کوئی خوفناک چیز میرے پاس آنے کی کوشش کر رہی ہے۔ میں نے اُس کو روکا پر اُس نے تڑاخ کر کے ایک زور دار تھپڑ رسید کیا جس سے فوراً میری فجر پہ آنکھ کُھل گئی۔ میرے پاس کوئی بھی موجود نہیں تھا۔ لیکن اگلے دو گھنٹے میرے گال میں درد ہوتا رہا۔ میں بہت خوفزدہ ہو گئی اور دوبارہ میں نے ایسا کچھ نہیں کیا۔

©Faisal Jutt mera scha waqia

#gurpurab

faisaljutt8422

Faisal Jutt

New Creator