Nojoto: Largest Storytelling Platform

عین ممکن ہے کسی روز قیامت کر دیں کیا خبر ہم تجھے د

عین ممکن ہے کسی روز قیامت کر دیں
کیا خبر ہم تجھے دیکھیں تو بغاوت کر دیں

مونسِ غم  ہے ہمارا سو کہاں ممکن ہے
تجھکو دیکھیں تو ترے ہجر کو رخصت کر دیں

پیش گوئی کسی انجام کی جب ملتی ہے 
زندگی!! کیسے تجھے  وقفِ محبت کر دیں

اس کو احساسِ ندامت ہے تو پھر لوٹ آئے
شاید اس بار بھی ہم اس سے رعایت کر دیں

صوفئ عشق کی مسند مرے  ہاتھ آ جائے
میرے احباب اگر مجھ کو  ملامت کر دیں

موسم ہجر بھی ہنس دیتا ہے جس وقت تری
یاد کے پھول خیالوں سے شرارت کر دیں

آخری بار اسے اس لیے دیکھا شاید
اس کی آنکھیں مری الجھن کی وضاحت کر دیں

شگفتہ الطاف

©Ashraf Qureshi
  #womeninternational  Adhuri Hayat