دارالعلوم دیوبند یہ وہی ادارہ ہے جس نے ہندوستان کی جنگ آزادی کی تحریک کو آگے بڑھانے میں ناقابل فراموش کردار ادا کیا ہے _ اس کے سپوت شیخ الہند کی ریشمی رومال تحریک ، جنگ آزادی کی راہ پر سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے _ جس نے آزادی کی منزل کا پتہ دیا ، جنگ آزادی کی تاریخ کی آنکھوں میں معرکہ شاملی میں علماء دیوبند کے سر فروشانہ جنگ کے مناظر آج بھی بسے ہیں ، جنگ آزادی کا یہ باب انگریز کی گولی لگنے سے میر ضامن کے خون سے تر ہے _ آزادی ہند کی تاریخ اس وقت تک نامکمل ہے جب تک کہ دارالعلوم دیوبند کے مجاہدانہ کردار کو بیان نہ جائے _ محمد یاسر گونڈوی ۔ ©zakhmi parinda #darul_ulooom