Nojoto: Largest Storytelling Platform

نہ تم سے کوئی گِلہ ہمیں نہ تم سے کوئی شکایت ہمیں

نہ تم سے کوئی گِلہ ہمیں
نہ تم سے کوئی شکایت ہمیں

ہاں خود سے ہیں شِکوے بڑے
کیوں چاہا تمھیں کیوں سوچا تمھیں

اجنبی تھے تم ازل سے یا وقت نے کِیا یوں تم کو تبدیل
ہم نے تو سمجھا تھا کبھی اپنا تمھیں

سچی ہیں یہ محبت کی باتیں یا جھوٹے ہیں سب فسانے
کوئی تو کبھی سمجھاۓ ہمیں

نہ کریں گے کبھی اب الفتوں پر یقیں
چاہے لاکھ کوئی چاہے ہمیں

دِل کے مَکیں ہی یوں کرتے ہیں تار تار
ہر خواب کو ، ہر خواب کی تعبیر کو
بڑی دیر میں سمجھ آیا ہمیں۔۔۔۔

©Qamar Fatima #HeartBreak
نہ تم سے کوئی گِلہ ہمیں
نہ تم سے کوئی شکایت ہمیں

ہاں خود سے ہیں شِکوے بڑے
کیوں چاہا تمھیں کیوں سوچا تمھیں

اجنبی تھے تم ازل سے یا وقت نے کِیا یوں تم کو تبدیل
ہم نے تو سمجھا تھا کبھی اپنا تمھیں

سچی ہیں یہ محبت کی باتیں یا جھوٹے ہیں سب فسانے
کوئی تو کبھی سمجھاۓ ہمیں

نہ کریں گے کبھی اب الفتوں پر یقیں
چاہے لاکھ کوئی چاہے ہمیں

دِل کے مَکیں ہی یوں کرتے ہیں تار تار
ہر خواب کو ، ہر خواب کی تعبیر کو
بڑی دیر میں سمجھ آیا ہمیں۔۔۔۔

©Qamar Fatima #HeartBreak