*وہ اکثر مجھ سے کہتی تھی* *وفا ہے ذات عورت کی* *مگر جو مرد ہوتے ہیں* *بڑے بے درد ہوتے ہیں* *کسی بھنورے کی صورت* *گل کی خوشبو لوٹ لیتے ہیں* *سنو تم کو میری قسم* *روایت توڑ دینا تم* *نہ تنہا چھوڑ کر جانا* *نہ یہ دل توڑ کر جانا* *مگر پھر یوں ہوا دوستو* *مجھے انجان راستے پر* *اکیلا چھوڑ کر اس نے* *میرا دل توڑ کر اس نے* *محبت چھوڑ دی اس نے* *وفا ہے ذات عورت کی* *روایت توڑ دی اس نے* #manat ©Wajiha Khan #LIFEGIF