Nojoto: Largest Storytelling Platform

نہ بدعا سے مروں گا نہ وبا سے مروں گا مرا جب بھی، ج

نہ بدعا سے مروں گا نہ وبا سے مروں گا
مرا جب بھی، جینے کی ادا سے مروں گا

شہر میں میرے،،،، اب سناٹوں کا راج ہے
کہتے ہیں! ہجوم خوش نما سے مروں گا

مشروط قید سے ہے میری ساری زندگی 
باہر جو قدم رکھا.....، سزا سے مروں گا

یاروں کو ملنے کی ممانعت ہو گئی ہے
ہو نہ ہو بےحسی کی انتہا سے مروں گا 

سینوں کا زہر تھا جو فضا میں گُھل گیا
کچھ شک نہیں کہ تازہ ہوا سے مروں گا

تھکا دیا اس طرح زیست کی مشقت نے
میں اب لمبی عمر کی دعا سے مروں گا

شاکی میرے چمن کی تو صبح جل گئی
ہر فرد سوچنے لگا بادِ صبا سے مروں گا 

                                  #منیب شاکی# #ایامِ وبا
نہ بدعا سے مروں گا نہ وبا سے مروں گا
مرا جب بھی، جینے کی ادا سے مروں گا

شہر میں میرے،،،، اب سناٹوں کا راج ہے
کہتے ہیں! ہجوم خوش نما سے مروں گا

مشروط قید سے ہے میری ساری زندگی 
باہر جو قدم رکھا.....، سزا سے مروں گا

یاروں کو ملنے کی ممانعت ہو گئی ہے
ہو نہ ہو بےحسی کی انتہا سے مروں گا 

سینوں کا زہر تھا جو فضا میں گُھل گیا
کچھ شک نہیں کہ تازہ ہوا سے مروں گا

تھکا دیا اس طرح زیست کی مشقت نے
میں اب لمبی عمر کی دعا سے مروں گا

شاکی میرے چمن کی تو صبح جل گئی
ہر فرد سوچنے لگا بادِ صبا سے مروں گا 

                                  #منیب شاکی# #ایامِ وبا