Nojoto: Largest Storytelling Platform

مُجھ سے مُخلص تھا نہ واقف میرے جزبات سے تھا اُس کا

مُجھ سے مُخلص تھا نہ واقف میرے جزبات سے تھا
اُس کا رِشتہ تو فقط اپنے مفادات سے تھا
اب جو بچھڑا ہے تو کیا روئیں جُدائی پہ تیری
یہ اندیشہ تو ہمیں پہلی ملاقات سے تھا
دِل کے بجھنے کا ہواوں سے گِلہ کیا کروں
یہ دِیّا نَزا کے عالم میں تو کَل رات سے تھا
مرکز شہر میں رھنے پہ مضر تھی خلقت
اور میں وابستہ ترے دل کے مضافات سے تھا
میں خواابوں کا مکیں اور تعلق میرا
تیرے ناطے کبھی خوابوں کے محلات سے  تھا
لَب کُشائی پر کھلا اُس کے سُخن کا اِفلاس
کتنا آراستہ وہ اطلاس و بنات سے تھا #Fire #read #poetry

ayeshanazir3367

Ayesha Nazir

New Creator