Nojoto: Largest Storytelling Platform

روز و شب یوں نہ اذیت میں گزارے ہوتے ، چین آ جاتا،

روز و شب یوں نہ اذیت میں گزارے ہوتے ، چین آ جاتا، اگر کھیل کے ہارے ہوتے

خود سے فرصت ہی میسر نہیں آئی ورنہ ، ہم کسی اور کے ہوتے، تو تمہارے ہوتے

تجھ کو بھی غم نے اگر ٹھیک سے برتا ہوتا ، تیرے چہرے پہ خد و خال ہمارے ہوتے

کھل گئی ہم پہ محبت کی حقیقت، ورنہ ،  یہ جو اب فائدے لگتے ہیں خسارے ہوتے

ایک بھی موج اگر میری حمایت کرتی  ،  میں نے اس پار کئی لوگ اتارے ہوتے

لگ گئی اور کہیں عمر کی پونجی ورنہ  ،  زندگی ہم تِری دہلیز پہ ہارے ہوتے

خرچ ہو جاتے اسی ایک محبت میں  ،  دل اگر اور بھی سینے میں ہمارے ہوتے

علی شام  ، عرف ٹوٹو بھائی
راولپنڈی پاکستان  & عباس پور آزاد کشمیر ھارے ھوتے